உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nancy Pelosi in Taiwan: چین نے فوج کو تیار رہنے کیلئے کہا، 20 سکھوئی طیارے تائیوان ایئراسپیس میں

    کیا ہے ایسا تائیوان کے پاس جس کے آگے چین بھی ہے بے بس؟

    کیا ہے ایسا تائیوان کے پاس جس کے آگے چین بھی ہے بے بس؟

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • china | america
    • Share this:
      بیجنگ :  چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو اطلاع دی کہ ملک کی فضائی اور زمینی افواج آبنائے تائیوان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ آبنائے تائیوان ، چین کی زمین کو تائیوان سے الگ کرتا ہے۔ بیجنگ نے یہ قدم اس کی سخت وارننگ کے باوجود امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان زیریں ہاوس آف ریپرزنٹیٹو کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان پہنچنے کے بعد اٹھایا ہے۔

      جیسے ہی تائیوان کی میڈیا نے پیلوسی کی جزیرے پر آمد کی اطلاع دی، چین کے سرکاری سوشل میڈیا نے آبنائے تائیوان کی طرف بڑے پیمانے پر فوجی اقدام کی اطلاع دی۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے سرکاری چائنا ڈیلی نے خبر دی ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایئر فورس کے 20 سے زیادہ سکھوئی-35 لڑاکا طیارے آبنائے تائیوان کو پار کر رہے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: برطانوی وزیراعظم بننے کی ریس میں لز ٹرس نے رشی سونک کو ہرایا


      ٹویٹر کے طرز پر بنے چین کے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ویئبو' پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں، جس کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کو جنوبی چینی بندرگاہی شہر ژیامن کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ شہر چین کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے جو تائیوان کی طرف ہے۔ ایک اور پوسٹ میں چائنا ڈیلی نے بتایا کیا کہ پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے کہا ہے کہ فورسیز ہائی الرٹ حالت میں ہیں اور "حکم ملتے ہی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں "۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کے وزیرخزانہ کا فیصلہ-30 ارب کا اضافی ٹیکس لگے گا


      چین باقاعدگی سے کسی غیر ملکی شخصیت کے تائیوان کے دورے کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک چین کی پالیسی پر عمل کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ دیگر ممالک بھی اس پر عمل کریں۔ اس کا ماننا ہے کہ تائیوان مین لینڈ کا حصہ ہے۔ بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر پیلوسی تائیوان آتی ہیں تو امریکہ کو "بھاری قیمت چکانی" ہوگی ۔

      چین کے معاون وزیر خارجہ اور ترجمان ہوا چن ینگ نے منگل کو میڈیا کو بتایا کہ ’’امریکہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ہوگا اور اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پیلوسی کے تائیوان دورہ پر چین سخت قدم اٹھائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: