ہوم » نیوز » عالمی منظر

سندھو نے چینی شٹلر کو چٹائی دھول، جیتا پہلا سپر سیریز پریمیئر خطاب

دنیا کی 11 ویں رینک سندھو نے سنگلز فائنل میں آٹھويں سیڈ سون یو کے خلاف ایک گھنٹے نو منٹ تک چلے سخت مقابلہ میں11۔21،17۔21، 11۔21سے جیت اپنے نام کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 20, 2016 08:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سندھو نے چینی شٹلر کو چٹائی دھول، جیتا پہلا سپر سیریز پریمیئر خطاب
گیٹی امیجیز

فاؤچو۔ اولمپک سلور میڈلسٹ اور ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے اتوار کو تاریخ رقم کرتے ہوئے چینی کھلاڑی کو اسی کے گھر میں شکست دے کر چائنا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔  دنیا کی 11 ویں رینک سندھو نے سنگلز فائنل میں آٹھويں سیڈ سون یو کے خلاف ایک گھنٹے نو منٹ تک چلے سخت مقابلہ میں11۔21،17۔21، 11۔21سے جیت اپنے نام کی۔ یہ پہلی بار ہے جب سندھو نے چائنا اوپن کا خطاب جیتا ہے۔ دنیا میں نویں درجہ بندی کی کھلاڑی سون یو کے خلاف سندھو کی اس فتح کے بعد کیریئر ریکارڈ بھی 3۔3 کی برابری پر پہنچ گیا ہے۔سال 2016 میں اپنے ناقابل یقین کارکردگی سے اولمپک فائنل تک پہنچنے والی پہلی ہندستانی خاتون شٹلر بنیں حیدرآبادی کھلاڑی نے چائنا اوپن میں بھی کمال کا کھیل دکھایا اور کوارٹر فائنل میں بھی چینی کھلاڑی ہی بگجياو کی سخت چیلنج کو توڑا جبکہ سیمی فائنل میں چھٹی سیڈ کوریا کی سون جی ہیون کو شکست دی تھی۔


سندھو سے پہلے صرف سابق نمبر ون ہندوستانی کھلاڑی سائنا نہوال نے دو بار چائنا اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی ہے اور دو سال پہلے یہاں خطاب بھی جیتا تھا۔ساتویں سیڈ سندھو یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی دوسری ہندوستانی ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت میں اپنے کھیل میں کافی جارح ہو چکیں ہندستانی شٹلر نے پوری جارحیت کے ساتھ فائنل میں مظاہرہ کیا اور پانچ کھیل پوائنٹ جیتے جبکہ سون کے کھاتے میں دو گیم پوائنٹ ہی آئے۔پہلے گیم میں سندھو کا پلڑا مکمل طور بھاری رہا اور انہوں نے برتری کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے 12۔7 سے سون کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے پھر مسلسل پانچ پوائنٹس لے کر 17۔8 کی برتری لی اور آخر میں آسانی سے 21۔11 سے گیم جیت لیا۔ پہلا گیم ہارنے کے بعد چینی کھلاڑی نے دوسرے گیم میں واپسی کی اور دونوں کے درمیان سخت جدوجہد دیکھنے کو ملی۔سندھو اور سون نے 2۔2، 6۔6، 7۔7 پر برابری کی۔سندھو نے پھر لگاتار چار پوائنٹس لے کر 11۔7 کی برتری بنائی۔تاہم آٹھویں سیڈ چینی کھلاڑی نے مسلسل چھ پوائنٹس لے کر 16۔14 سے خود کو آگے کر دیا۔


ہندوستانی کھلاڑی نے پھر 16۔16 پر سون کو پکڑا لیکن گھریلو کھلاڑی نے مسلسل پوائنٹس لے کر 21۔17 سے گیم جیت کر1۔1 کی برابری کر لی۔فیصلہ کن گیم کافی دلچسپ ہو گیا اور آغاز میں دونوں حریفوں کے درمیان 6۔6 کی برابری کے بعد چینی کھلاڑی پھر پوائنٹس نہیں لے سکیں اور 10۔6 کی برتری کے بعد سندھو نے 16۔9 کی برتری بنائی اور 19۔19 اور 21۔ 11 کے اسکور کے ساتھ گیم اور خطاب دونوں اپنے نام کر لئے۔ چائنا اوپن میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی ۔چوتھی سیڈ سائنا نہوال بھی چوٹ پر قابو پانے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں اتریں تھیں لیکن وہ خواتین کے سنگلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں تھیں جبکہ مردوں میں ایچ ایس پرنے دوسرے اور اجے جے رام کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے تھے جس سے سندھو ہی ٹورنامنٹ میں اکیلے ہندستانی چیلنج کو سنبھالے ہوئی تھیں ۔

First published: Nov 20, 2016 03:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading