اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Covid Lockdown in China:چین میں پھر کوویڈ-19 کا خطرہ، 66 کیسیز سامنے آنے کے بعد 1 کروڑ 75 لاکھ کی آبادی والے شہر میں لگا لاک ڈاون

    اس درمیان، ہانگ کانگ میں صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے جہاں حکام نے کوویڈ 19 کے 27,647 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ ہانگ کانگ کی سابق برطانوی کالونی میں کوویڈ 19 سے 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے یہاں مجموعی طور پر 3,729 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    • Share this:
      بیجنگ:Covid Lockdown in China: لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کو جنوبی چین کے ٹیک ہب شینزین میں کیا گیا۔ مقامی حکومت نے یہ فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے 66 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد لیا۔ اس شہر کی سرحد ہانگ کانگ کے ساتھ ملتی ہے جو کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔

      17,560,000 کی آبادی والے اس شہر کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں تاکہ Omicron کے فلیئر اپ کو کم کیا جا سکے۔ غیر ضروری جگہوں کو پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے اور ریستوراں کے کھانے پر پابندی ہے۔

      ہفتہ کو دو سال میں سب سے زیادہ کیسیز درج کیے گئے
      بتادیں کہ چین میں کووڈ-19 کے روزانہ کیسز ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے، جو دو سال میں سب سے زیادہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً دو ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں بیجنگ میں 20 متاثرہ شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      روس کے نمائندے نےUNSCمیں کہا،یوکرین میں ملٹری بائیولاجیکل کو لے کرامریکہ نے دی غلط جانکاری

      نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کو کہا کہ ہفتہ کو چینی سرزمین پر کوویڈ 19 کے مقامی انفیکشن کے 1,807 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جب کہ 131 مریض درآمد کیے گئے۔

      ان شہروں میں بھی لگا ہے لاک ڈاون
      کمیشن نے کہا کہ مقامی انفیکشن کے نئے کیسز میں سے 1,412 مریض جلین صوبے سے ہیں، جہاں چین نے دارالحکومت چانگچون میں کووِڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گزشتہ جمعہ کو لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔ اس شہر میں تقریباً 90 لاکھ آبادی رہتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دنیا میں پھر کورونا کا خطرہ، چین نے 90 لاکھ کی آبادی والے شہر میں Lockdown نافذ کیا

      چانگچون کے علاوہ انتظامیہ نے حال ہی میں شیڈونگ صوبے کے یوچینگ میں بھی لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے جس کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ ہے۔

      ہانگ کانگ کی حالت تشویشناک
      اس درمیان، ہانگ کانگ میں صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے جہاں حکام نے کوویڈ 19 کے 27,647 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ ہانگ کانگ کی سابق برطانوی کالونی میں کوویڈ 19 سے 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے یہاں مجموعی طور پر 3,729 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: