اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بیجنگ میں فضائی آلودگی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری ، اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت

    بیجنگ: چین کے دارالحکومت نے شدید فضائی آلودگی کو لے کر آج سال کا پہلا 'ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ الرٹ جاری ہونے کے ساتھ ہی حکام نے اسکولوں کو بند کرنے اور خاص قسم کی گاڑیوں اور فیکٹریوں پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ 2.2 کروڑ سے زیادہ آبادی والا یہ شہر دھند کی دبیز چادر میں چھپ گیاہے اور آنے والے مہینوں میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:

      بیجنگ: چین کے دارالحکومت نے شدید فضائی آلودگی کو لے کر آج سال کا پہلا 'ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ الرٹ جاری ہونے کے ساتھ ہی حکام نے اسکولوں کو بند کرنے اور خاص قسم کی گاڑیوں اور فیکٹریوں پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ 2.2 کروڑ سے زیادہ آبادی والا یہ شہر دھند کی دبیز چادر میں چھپ گیاہے اور آنے والے مہینوں میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

      سرکاری ایجنسی شنهوا کی خبر کے مطابق بیجنگ نے فضائی آلودگی سے متعلق الرٹ آج اورینج رنگ سے بڑھا کر ریڈ رنگ کا کر دیا ۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہو، جو منگل کو صبح سات بجے سے جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک نافذ رہے گا۔

      ہنگامی حالات سے نمٹنے سے متعلق محکمہ کے مطابق 'ریڈ الرٹ کے دوران کنڈرگارڈن، پرائمری اور ہائی اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ مقامات پر بیرونی سرگرمیوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔ کچھ صنعتی اکائیوں کو پیداوار کنٹرول کرنے یا بند کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

      گزشتہ ہفتے کئی دنوں تک دھند کے بعد جاری اس نوٹس میں خصوصی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بیان کے مطابق اس دوران گاڑیوں کا استعمال بھی کم ہوگا۔ کاریں ایک دن کے فرق پر، اپنے طاق اور جفت نمبر پلیٹوں کی بنیاد پر سڑک پر نکلیں گی۔ اس کے علاوہ جفت اور طاق نمبروں کی بنیاد پر 30 فیصد سرکاری گاڑیوں کے سڑکوں پر نکلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

      بیجنگ میونسپل انوائرمنٹ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق یہ شدید فضائی آلودگی جمعرات تک رہے گی۔ جمعرات کی دوپہر سردی بڑھنے کے ساتھ اس کے کم ہونے کا امکان ہے۔

      First published: