ہوم » نیوز » عالمی منظر

امن اورخوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ کی کوئی جگہ نہیں: چینی صدر

بیجنگ۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، ایشیا کا مستقبل کیا ہے، اس کا تعین ہمیں کرنا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 10, 2018 11:25 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امن اورخوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ کی کوئی جگہ نہیں: چینی صدر
چین کے صدر شی جن پنگ : فائل فوٹو۔

بیجنگ۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، ایشیا کا مستقبل کیا ہے، اس کا تعین ہمیں کرنا ہے۔ چین کے صدرنے باؤ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلبہ کی کوششوں کومسترد کر دیں، امن اورخوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے سامنے بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں، چین نے ایشیاء میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 40برس میں غیرمعمولی ترقی کی اور اب ہم دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہیں جو عالمی برادری کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کو تیز کر رہی ہے۔


صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں، زمینی حقائق اور گلوبل ویژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔


First published: Apr 10, 2018 11:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading