உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چین نے روس کو دیا جھٹکا، جہازوں کے پرزے دینے سے کیا انکار۔۔۔ پہلی بار Ukraineپر حملے کو بتایا جنگ

    چین نے روس کو دیا جھٹکا۔ اس چیز کے لئے کیا منع۔

    چین نے روس کو دیا جھٹکا۔ اس چیز کے لئے کیا منع۔

    روس یوکرین جنگ کے بعد مغربی ممالک کی تھالی میں آگ لگ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ اثر گیہوں پر پڑا ہے جو جنگ سے پہلے روس سے درآمد کی گئی تھی۔

    • Share this:
      بیجنگ: چین(China) اور روس(Russia) کی دوستی سب کو پتہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے ہیں لیکن چین جو خود کو سدابہار دوست کہتا ہے، شروع میں ساتھ ہونے کا ڈرامہ کرنے کے بعد روس کو چونکا دیا ہے۔ چین نے پہلی بار یوکرین(Ukraine) پر روس کے حملے کو جنگ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین نے روسی ایئرلائن کو طیارے کا پارٹ دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر چین نے روس کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ چین نے اس سے قبل یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حکومت نے ماسکو پر تجارتی اور مالی پابندیوں کی بھی مذمت کی اور امریکہ کو اس تنازعے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia-Ukraine War:یوکرین میں روس کی جائیداد ہوگی ضبط، زیلینسکی نے نئے قانون پر کیے دستخط

      چینی میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے کہا کہ چین کو امید ہے کہ یہ لڑائی اور جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔ تاہم مغربی ممالک کی طرف سے چین پر دباؤ ہے کہ وہ روس سے نکل جائے اور روس کے مشن کو یلغار سمجھے۔ روسی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے روس کو طیارے کے پارٹس دینے سے انکار کر دیا ہے اس لیے وہ ترکی یا ہندوستان سے مدد لینے کا سوچ رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      روس کے نمائندے نےUNSCمیں کہا،یوکرین میں ملٹری بائیولاجیکل کو لے کرامریکہ نے دی غلط جانکاری

      روس-یوکرین جنگ کے بعد بڑھی مہنگائی
      روس یوکرین جنگ کے بعد مغربی ممالک کی تھالی میں آگ لگ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ اثر گیہوں پر پڑا ہے جو جنگ سے پہلے روس سے درآمد کی گئی تھی۔ لیکن منظوری کے ایک ہفتے کے اندر ہی بریڈ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: