ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کا آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان ، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فلسطینی صدرمحمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات کی ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 25, 2017 06:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چین کا آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان ، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فلسطینی صدرمحمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات کی ۔

بیجنگ : چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فلسطینی صدرمحمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے ، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن ہے ، امریکی دھمکیوں کے باوجودجنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کے مترادف ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی جمہوریہ چین 1967 میں وضع کردہ سرحدوں کی بنیاد پر دارالحکومت مشرقی القدس کی حامل آزاد مملکت فلسطین کے حق میں ہے۔چینی وزیرخارجہ نے فلسطینی صدر کے نمائندہ خصوصی کو اپنے ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

First published: Dec 25, 2017 06:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading