ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا کے بعد دنیا پر ایک اور چینی خطرے کا سایہ؟ چینی ہیلتھ کمیشن نے کی انسان میں H10N3 برڈ فلو کے پہلے معاملے کی تصدیق

ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 23 اپریل کو ایک 41 سالہ شخص میں علامات پائی گئی تھیں اور اس کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • Share this:
کورونا کے بعد دنیا پر ایک اور چینی خطرے کا سایہ؟ چینی ہیلتھ کمیشن نے کی انسان میں H10N3 برڈ فلو کے پہلے معاملے کی تصدیق
ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 23 اپریل کو ایک 41 سالہ شخص میں علامات پائی گئی تھیں اور اس کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

چین (China) کے قومی ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں برڈ فلو کے ایچ 10 این 3 (Bird flu H10N3 Strain) اسٹرین کے پہلے انسانی کیس کی تصدیق کردی ہے۔ ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 23 اپریل کو ایک 41 سالہ شخص میں علامات پائی گئی تھیں اور اس کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 28 مئی کو اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ وہ H10N3 اسٹرین میں مبتلا ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ فی الحال اس کی حالت مستحکم ہے اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ ان کے قریبی رابطوں میں اس انفیکشن کا کوئی دوسرا واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ وائرس کے جینوم کے تجزیے کے مطابق یہ ایویئن نژاد کا ہے اور انسانوں میں اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں اس سے پہلے ایچ 10 این 3 سے متاثر ہونے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ نیا معاملہ پرندوں سے انسان میں اچانک وائرس کے انفیکشن کی منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے، حالانکہ اس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔ چین میں برڈ فلو کی مختلف قسمیں ہیں ، کبھی کبھار انسانوں کو متاثر کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔


2016-17 میں 300 افراد کی موت H H10N3 عدمرغے۔مرغیوں میں  پھیلنے والے برڈ فلو کی کم شدید شکل ہے اور بڑے پیمانے پر اس کے پھیلاؤ کا امکان بہت کم ہے۔ چین میں ایویئن انفلوئنزا کی بہت سی مختلف اقسام موجود ہیں اور کچھ لوگ چھٹ پٹ طور سے متاثر ہوتے ہیں۔  عام طور پر وہ لوگ جو مرغی پالن کرتے ہیں۔ برڈ فلو سے انسان کے انفیکشن کے کوئی خاص واقعات نہیں ہوئے ہیں ۔  2016–2017 کے دوران H7N9 اسٹرین سے تقریبا  300 لوگوں کی موت ہونے کے بعد سے برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے کوئی خاص معاملے سامنے نہیں آئے۔


(ڈسکلیمر: یہ خبر براہ راست سنڈیکیٹ فیڈ سے پبلش ہوئی ہے۔ اسے نیوز 18 ٹیم نے ترمیم نہیں کیا ہے۔)
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 01, 2021 06:22 PM IST