چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کا آج سے اجلاس، جن پنگ کو تیسری بار اقتدار ملنا طئے
چین کے صدر شی جن پنگ۔ (فائل فوٹو)
گزشتہ 10 سالوں میں عہدیداروں کے خلاف ہوئی کارروائی سے پارٹی میں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔ ان میں فوج کے سزایافتہ اعلیٰ عہدیداروں سمیت لاکھوں عہدیدار شامل ہیں۔ 2012 میں اقتدار حاصل کرنے کے پہلے ہی دن جن پنگ نے کرپشن کے خلاف مہم شروع کی تھی۔
چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کا اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ اس میں صدر شی جن پنگ کو تیسری معیاد کے لئے منتخب کیا جانا تقریباً طئے ہے۔ جن پنگ کی اس تقرری کے ساتھ ہی اعلیٰ قائدین کی زیادہ سے زیادہ 10 سال تک تقرری کا پرانا رول ختم ہوجائے گا۔ یہ اجلاس ہفتہ بھر جاری رہے گا۔ اس میں جن پنگ کے گائیڈلائنس کے تحٹ 2296 منتخب نمائندے خفیہ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس اجلاس کی مخالفت بھی ہورہی ہے۔
تائیوان کو لے کر چین کا رویہ ہوا نرم اجلاس سے پہلے تائیوان کو لے کر چین کے موقف میں کچھ نرمی کے اشارے ملے ہیں۔ پارٹی ترجمان سون یلی یلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پرامن طور سے تائیوان کا اتحاد چاہتے ہیں اور طاقت کا استعمال آخری متبادل کے طور پر کیا جائے گا۔ یہ چین کے طویل مدتی استحکام اور ترقی کے لئے فائدہ مند رہے گا۔ جن پنگ کو چھوڑ کر دوسرے نمبر کے لیڈر وزیراعظم لی کیکیانگ سمیت سبھی اعلیٰ قائدین کو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس تبدیلی میں موجودہ وزیرخارجہ وانگ ایی کی جگہ کوئی اور لے گا۔ یہ اجلاس آج 16 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
جن پنگ مخالف نعرے لگے اجلاس سے پہلے لاوڈاسپیکر کے ذریعے کچھ مقامات پر جن پنگ مخالف نعرے لگائے جارہے ہیں۔ کوویڈ مخالف اسکیم کی بھی تنقید ہورہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے بیجنگ م یں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ شہر کے کچھ علاقوں میں لوگوں کے جانے پر روک لگادی گئی ہے۔
بڑھتی بے روزگاری کو لے کر لوگوں میں غصہ ملک میں بڑھتی بے روزگاری کو لے کر لوگوں میں غصہ دیکھا جارہا ہے۔ نگران کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں عہدیداروں کے خلاف ہوئی کارروائی سے پارٹی میں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔ ان میں فوج کے سزایافتہ اعلیٰ عہدیداروں سمیت لاکھوں عہدیدار شامل ہیں۔ 2012 میں اقتدار حاصل کرنے کے پہلے ہی دن جن پنگ نے کرپشن کے خلاف مہم شروع کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔