ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر ڈونلڈ ٹرمپ پر بولا چین، کسی تیسرے کی ثالثی کی ضرورت نہیں

چین (China) نے جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی بھارت کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ (Border Standoff) پر ثالثی کی پیش کش کو مسترد کردیا۔ چین کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ہندستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ میں کسی تیسرے ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔

  • Share this:
ہندستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر ڈونلڈ ٹرمپ پر بولا چین، کسی تیسرے کی ثالثی کی ضرورت نہیں
امریکہ سمیت پوری دنیا کے 8 جمہوری ممالک کے سینئر اراکین پارلیمنٹ نے کراس پارلیمنٹری الائنس کی شروعات کی ہے۔ فائل فوٹو

بیجنگ: چین (China) نے جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)  کی بھارت (India  ) کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ (Border Standoff) پر ثالثی کی پیش کش کو مسترد کردیا۔ چین کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ہندستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ میں کسی تیسرے ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔


اس سے قبل بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندستان۔ چین سرحدی تنازعہ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے لئے اپنی خدمات دینے کے لئے تیار ہیں۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)کی جانب سے یہ بیان ایشیاء کے دو بڑے ممالک کی فوج کے آمنے سامنے آنے کے بعد آیا ہے۔


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  ژاؤ لیجیان  نے پہلی بار صدر ٹرمپ کی پیش کش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جاری فوجی تعطل کو ختم کرنے کے لئے کسی تیسرے کی ضرورت نہیں ہے۔ دونوں ہی ممالک یہ نہیں چاہتے ہیں۔


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان (Zhao Lijian)  ںے کہا ہے کہ سرحدی تنازعہ کو سلجھانے کیلئے دونوں ممالک کے پاس میکینزم چینلس ہیں۔ چین  لیجیان ژاؤ نے ایک بریفنگ کے دوران یہ باتیں کہیں۔ ان سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کرنے کو لیکر سوال پوچھا گیا تھا۔

انہوں نے نے کہا کہ ہم دونوںہی ملک بات چیت اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم کرکے معاملے کو سلجھانے میں صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمیں کسی تیسرے کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں لداخ اور سکم کے کئی LAC  سے متصل علاقوں میں ہندستان اور چین دونوں کی فوجی سرگرمیں دیکھی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ بڑھ گیا ہے۔ بھارت نے بھی اس بارے میں اعتراضات اٹھائے ہیں۔

 
First published: May 30, 2020 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading