چین - پاکستان نے کی سازش، کشمیر موضوع پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بند کمرے میں ہوگا غوروخوض

اقوام متحدہ کے سفیرنے بتایا کہ میٹنگ بلانے کی اپیل حال ہی میں کی گئی۔ حالانکہ میٹنگ کے لئےکوئی وقت متعین نہیں کیا گیا ہے۔

Aug 15, 2019 05:31 PM IST | Updated on: Aug 16, 2019 12:11 AM IST
چین - پاکستان نے کی سازش، کشمیر موضوع پراقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل میں بند کمرے میں ہوگا غوروخوض

چین نے جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے پرغوروخوض کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میٹنگ بلانےکا مطالبہ کیا ہے۔ فائل فوٹو: رائٹر

چین نے جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنےکے ہندوستان کے فیصلے پرتبادلہ خیال کےلئےاقوام متحدہ سلامتی کونسل (یونائیٹیڈ نیشنس سیکورٹی کونسل) کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سینئرسفیرنے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بیجنگ کے قریبی معاون پاکستان نے اس بارے میں اگست ماہ میں سیکورٹی کونسل کےصدرپولینڈ کوخط لکھا تھا۔

Loading...

Loading...