உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    China Earthquake: زلزلے سے چین میں تباہی، سیچوان میں کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل، اب تک 46 لوگوں کی موت

    چین میں آئے زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کا منظر۔

    چین میں آئے زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کا منظر۔

    China Earthquake:پیر کو چین کے جنوب مغربی سیچوان صوبہ کی لوڈینہہ کاونٹی میں 6.8 کی شدت والے زلزلے نے تباہی مچادی۔ اس بات کی جانکاری یونائٹیڈ اسٹیٹ جیولاجیکل سروے نے دی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Mumbai | Jammu
    • Share this:
      China Earthquake: چین میں زلزلے سے اب تک 46 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیںَ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان سیچوان صوبہ میں ہوا ہے۔ چین کے اس صوبے میں زلزلے سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ سب کچھ تہس نہس ہوگیا ۔ یہاں کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیںَ زلزلے کا مرکز لوڈنگ کاونٹی بتایا جارہا ہے۔

      چین میں پیر کو سیچوان صوبہ اس وقت دہل گیا جب 6.8 شدت کے زلزلے نے یہاں دستک دی۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بڑی بڑی عمارتیں بھی اس کے جھٹکے کو برداشت نہیں کرسکیں اور پل بھر میں زمین دوز ہوگئیں۔ ہر طرف تباہی اور بربادی کا منظر نظر آرہا ہے کہیں عمارتوں کا ملبہ ہے تو کہیں سڑکوں پر دراڑیں پڑی نظر آرہی ہیں جگہ جگہ چٹانیں بھی ٹوٹ کر سڑکوں پر گر گئیں ہیں۔ رہائشی علاقوں میں عمارتوں کے ملبے میں لوگ دب گئے ہیں۔

      سیچوان صوبہ میں سب سے زیادہ تباہی
      زلزلہ بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 12.52 پر آیا۔ جس سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ سیچوان میں ہوئی ہے۔ جگہ جگہ عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے جس سے ہزاروں گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 1100 ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ 50 رکنی ایمرجنسی ریسکیو ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کے لیے ہیلی کاپٹر بھی لیا جا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Britain New PM Liz Truss: لیز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب، رشی سنک کو ہرایا

      یہ بھی پڑھیں:
      Stabbing rampage in Canada: کینیڈاکےصوبہ سسکیچیوان میں چاقوسے حملہ، 10 افرادہلاک، کئی زخمی

      چین میں زلزلے نے مچائی تباہی
      پیر کو چین کے جنوب مغربی سیچوان صوبہ کی لوڈینہہ کاونٹی میں 6.8 کی شدت والے زلزلے نے تباہی مچادی۔ اس بات کی جانکاری یونائٹیڈ اسٹیٹ جیولاجیکل سروے نے دی تھی۔ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی پر مرکوز تھا۔ زلزلے کا مرکز 29.59 ڈگری شمال اور 102.08 ڈگری مشرق سے زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: