உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے اس خونخوار دہشت گرد کی حمایت میں اترا چین، UNمیں ہندستان کی تجویز پر پھر لگائی پابندی

    عبدالرؤف اظہر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی اور ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے۔

    عبدالرؤف اظہر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی اور ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے۔

    عبدالرؤف اظہر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی اور ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے۔

    • Share this:
      چین China نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ بدھ کو بیجنگ نے پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کمانڈر عبدالرؤف اظہر کو اقوام متحدہ United Nations کے نامزد کردہ بین الاقوامی دہشت گرد کے طور پر فہرست میں شامل کرنے سے روک دیا۔ بھارت اور امریکہ نے اظہر کی فہرست کی تجویز کی تھی۔ یہ دہشت گرد 1999 میں انڈین ایئر لائنز کی پرواز کو ہائی جیک کرنے میں ملوث تھا۔

      بھارت و امریکہ نے دو ہفتے قبل عبدالرؤف اظہر کو دہشت گردوں Terrorist کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔ عبدالرؤف اظہر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی اور ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے۔ اگرچہ 14 دیگر رکن ممالک نے اس تجویز سے اتفاق رکھتے تھے لیکن اکیلا چین اس تجویز کی مخالفت میں کھڑا رہا۔

       

      یہ ایک مرحلہ ہے، کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں Nitish Kumar، شندے کے وزیر نے کہہ ڈالی بڑی بات

      اس پیش رفت کے بعد، ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کو بغیر کسی جواز کے فہرست سازی کی درخواستوں کو روکنے کی اس کی عادت پر سرزنش کی گئی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر روچیرا کمبوج نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دنیا کے چند بدنام ترین دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس ثبوتوں کے باوجود ان تجاویز کو روکا جا رہا ہے۔

      گزشتہ 24 گھنٹے میں Coronavirus کے16299 نئے کیس، 53 کی موت، دہلی اور مہاراشٹر نے بڑھائی فکر

      تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب چین نے ایسا قدم اٹھایا ہو، اس سے قبل بھی بیجنگ اقوام متحدہ میں پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف بھارت کی طرف سے لائی گئی متعدد قراردادوں کو ویٹو پاور سے روک دیا ہے۔ اس سال یہ دوسرا موقع ہے جب چین نے پاکستان میں مقیم کسی دہشت گرد کو بین الاقوامی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے سے پابندی لگادی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: