ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین نے روہنگیا کے خلاف میانمار کی کارروائی کی حمایت کی

چین نے ملک کی سلامتی کے اپنے مفادات کے تحفظ اور حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف میانمار کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 19, 2017 10:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چین نے روہنگیا کے خلاف میانمار کی کارروائی کی حمایت کی
چین نے ملک کی سلامتی کے اپنے مفادات کے تحفظ اور حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف میانمار کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔

بیجنگ: چین نے ملک کی سلامتی کے اپنے مفادات کے تحفظ اور حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف میانمار کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے اقوام متحدہ میں منعقد ایک اجلاس کے دوران کہا کہ میانمار نے اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جو بھی قدم اٹھایا ہے، چین اس کی حمایت کرتا ہے۔

غور طلب ہے کہ مغربی میانمار کے راخین صوبے میں گذشتہ 25 اگست کو روہنگیا باغیوں کا پولیس چوکیوں اور فوج کے کیمپوں پر حملے کے بعد سے ان کے خلاف شروع ہوئی پر تشدد کارروائی اب بھی جاری ہے۔ ان حملوں میں تقریبا 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کی پرتشدد کاروائی کی وجہ سے میانمار سے اب تک چار لاکھ سے زیادہ روہنگیابنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔

First published: Sep 19, 2017 10:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading