China Taiwan Conflict: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹر ایڈ مارکی کی قیادت میں امریکی قانون سازوں کے تائیوان دورے سے چین مشتعل ہوگیا ہے۔ جمعہ کو تائیوان کی سرحد پر 6 بحری جہاز اور 51 لڑاکا طیارے بھیجنے کے بعد اس نے ہفتے کے روز دوبارہ اکیس جنگی طیارے اور 5 بحری جہاز بھیجے ہیں۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے تائیوان کو گھیرے میں لینے میں مصروف چینی فوج کے حوالے سے نئی دراندازی کا سراغ لگایا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ انہوں نے ملک بھر میں 17 چینی فوجی طیاروں اور پانچ جہازوں کا سراغ لگایا۔ ان میں سے آٹھ جیٹ طیارے بھی ہیں جنہوں نے آبنائے تائیوان کی درمیانی لکیر کو عبور کیا۔ ٹریک کیے گئے طیاروں میں ژیان جے ایچ 7 لڑاکا بمبار، دو سکھوئی ایس یو-30فائٹر اور دو شین یانگ جے-11 جیٹ طیارے تھے۔ J-11 نے جنوبی سمت کو عبور کیا جبکہ دیگر نے شمالی سمت پر مڈ لائن کو عبور کیا۔ وزارت نے کہا کہ اس نے چینی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اپنے لڑاکا فضائی گشتی طیارے، بحری جہاز اور فضائی دفاعی میزائل سسٹم تعینات کیے ہیں۔
چین عدم استحکام کا بن چکا ہے ایجنٹ: برنز چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے کہا کہ عالمی سطح پر چین کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ عدم استحکام کا ایجنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان کا پرامن دورہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں کسی قسم کی تلخی کا باعث بنے۔ امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے کہ چین اب آبنائے تائیوان میں عدم استحکام کا ایجنٹ بن گیا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔