உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    China-Taiwan:اڑیل چین کے سامنے آیا تائیوان، ڈریگن کے ڈرون پر پہلی بار کی فائرنگ، کہا-یہ صرف وارننگ ہے

    چین کو تائیوان نے کیا خبردار، چینی ڈرون پر کی فائرنگ۔

    چین کو تائیوان نے کیا خبردار، چینی ڈرون پر کی فائرنگ۔

    چین کے بعد تائیوان نے بھی فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ تائیوان کی آٹھویں فوج کور کے ترجمان لو وائی جے نے تصدیق کی تھی کہ پنگ ٹونگ کے ساوتھ کاونٹی میں توپ خانے اور ہتھیاروں کی جنگی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      China-Taiwan:تائیوان کے مدعے پر چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم نہیں ہورہی ہے۔ چین لگاتار تائیوان کے آس پاس بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کررہا ہے۔ امریکی ایوان زیریں کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہوئے کشیدگی کے درمیان منگل کو تائیوان نے چین کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ تائیوان کی فوج نے دھمکی دیتے ہوئے چین کے ڈرون پر فائرنگ کی ہے۔ اتنا ہی نہیں تائیوان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ صرف وارننگ ہے۔ غورطلب ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب تائیوان نے چین کے خلاف اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔

      تائیوان نے دی جانکاری
      کارروائی کے بعد تائیوان کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ چینی فوجی ڈرون تائیوان کے زیر کنٹرول جزیرے پر سرحد کے قریب پرواز کر رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فائرنگ کے بعد ڈرون چین کی طرف اڑ گیا۔ تائیوان کی اس کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

      کہاں سے شروع ہوا تنازعہ
      دراصل، چین ہمیشہ سے تائیوان پر اپنے اختیار کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔ حال ہی میں چین کے انتباہ کے باوجود پہلے امریکی ایوان زیریں کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور پھر اس کے 12 دن بعد امریکی قانون سازوں کے پانچ رکنی وفد نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ جس کے بعد چین نے جارحانہ فوجی مشقیں کی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Nasa Artemis 1: دنیا کا سب سے طاقتور آرٹیمس 1راکٹ کیوں ہوا ناکام؟ جانیے تفصیلات

      یہ بھی پڑھیں:
      Mikhail Gorbachev:سوویت یونین کے سابق صدرمیخائل گورباچوف نے91سال کی عمر میں لی آخری سانس

      اس کے ساتھ ہی چین نے امریکہ کو بھی انجام بھگتنے کی دھمکی دے دی تھی۔ تب سے لے کر اب تک دونوں ملکوں نے مورچہ بندی کررکھی ہے۔ چین کے بعد تائیوان نے بھی فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ تائیوان کی آٹھویں فوج کور کے ترجمان لو وائی جے نے تصدیق کی تھی کہ پنگ ٹونگ کے ساوتھ کاونٹی میں توپ خانے اور ہتھیاروں کی جنگی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: