உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Chinaکو تائیوان نے کیا خبردار، کہا-ایسی دھمکیاں آزادی کی حفاظت کے لئے مضبوط کریں گی ہمارے ارادے، امریکی پارلیمنٹ کا بھی سخت جواب

    چین کی دھمکی پر تائیوان نے دیا کرارا جواب۔ کہی یہ بڑی بات۔

    چین کی دھمکی پر تائیوان نے دیا کرارا جواب۔ کہی یہ بڑی بات۔

    تائیوان کی حکومت نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے مستقبل کا تعین شہری کریں گے۔ ہفتہ کو تائیوان کے آزادی پسند گروپوں کے زیر اہتمام ایک فورم میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں صدر تسائی انگ وین نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

    • Share this:
      تائی پے: تائیوان نے چھ امریکی قانون سازوں کے دورہ چین کی دھمکی کے بعد سخت جواب دیا ہے۔ تائیوان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کا فوجی خطرہ انہیں بین الاقوامی سطح پر مضبوط کرے گا۔ چین کی ان دھمکیوں سے امریکہ سمیت دیگر جمہوری ممالک کی تائیوان کی حمایت میں اضافہ ہو گا۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکی قانون سازوں کا تائیوان کا یہ اشتعال انگیز دورہ کشیدگی کو بڑھانے کا کام کرے گا۔ امریکہ کو تائیوان سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔

      تائیوان کی وزارت خارجہ نے بیجنگ کو براہ راست چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے دفاع اور چین کی مسلسل توسیع کو روکنے کے لیے امریکہ سمیت ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ تائیوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کی طرف سے فوجی دھمکیوں سے تائیوان کے شہریوں کی آزادی اور جمہوریت کے دفاع کے لیے مضبوط ارادے کو تقویت ملے گی۔ اس سے تائیوان کی جانب امریکا سمیت دنیا کی حمایت میں اضافہ ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان کے خلاف کچھ اس طرح سازش رچ رہا ہے Pakistan، نفرت بڑھانے کے لئے کیا یہ کام

      اس درمیان، امریکی سینیٹر بین ساسے نے تائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی۔ بیجنگ کو واضح پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین امریکہ یا اس کے نمائندوں کو دھمکیاں نہیں دے سکتا۔ امریکی عوام کو ظالموں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ امریکہ تائیوان کی آزادی اور جمہوریت پسند لوگوں کی حمایت کرتا ہے۔ تائیوان نے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی امریکی حمایت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے بارہا جمہوری طریقے سے حکومت کرنے والے تائیوان کے لیے اپنی سخت وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Solomonجزائرپرچین بناسکتاہے اپنا بحری اڈہ!امریکہ سمیت نیوزی لینڈاورآسٹریلیاکی اُڑی نیند

      تائیوان کی حکومت نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے مستقبل کا تعین شہری کریں گے۔ ہفتہ کو تائیوان کے آزادی پسند گروپوں کے زیر اہتمام ایک فورم میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں صدر تسائی انگ وین نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔ تائیوان کی پوزیشن خود مختاری اور جمہوریت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم خیال ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد چین کی جانب سے تائیوان پر حملے کا بھی خدشہ ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: