உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    China-Taiwan Tension: بھڑکے ڈریگن نے جاپان پر چلائی 4-5 بیلسٹک میزائلیں، جانئے پوری تفصیل

    بھڑکے ڈریگن نے جاپان پر چلائی چار پانچ بیلسٹک میزائلیں، جانئے پوری تفصیل ۔ (تصویر: ویبو پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ)

    بھڑکے ڈریگن نے جاپان پر چلائی چار پانچ بیلسٹک میزائلیں، جانئے پوری تفصیل ۔ (تصویر: ویبو پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ)

    China-Taiwan Tension: چین نے جمعرات کو تائیوان کی سرحد پر میزائل سے حملے کئے ہیں۔ ڈریگن نے یکے بعد دیگرے کئی بیلسٹک میزائل داغے۔ جانکاری کے مطابق چین کے اس فضائی حملے میں کئی میزائلیں جاپان کی حدود میں بھی گری ہیں ۔

    • Share this:
      China-Taiwan Tension: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے سے پیدا ہونے والا تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ چین نے پیلوسی کے اس دورے کے بارے میں پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔ ادھر چین نے جمعرات کو تائیوان کی سرحد پر میزائل سے حملے کئے ہیں۔ ڈریگن نے یکے بعد دیگرے کئی بیلسٹک میزائل داغے۔ جانکاری کے مطابق چین کے اس فضائی حملے میں کئی میزائلیں جاپان کی حدود میں بھی گری ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جنگ پر آمادہ ہوا چین، تائیوان پر داغیں Ballistic Missile، ساحل پر گریں مزائلیں


      جاپان کے وزیر دفاع نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ چین کی طرف سے داغی گئی نو بیلسٹک میزائلوں میں سے پانچ جاپان حدود میں گری ہیں ۔ جاپان نے چین کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور انہوں نے اسے جاپان کی قومی سلامتی اور شہریوں کی سلامتی کو متاثر کرنے والا قرار دیا ہے ۔

      بتادیں کہ چین تائیوان کی سرحد کے آس پاس بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کرتا ہے۔ جاپان کے سب سے جنوبی جزیرہ علاقہ اوکیناوا کا حصہ تائیوان کے سب سے قریب ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب چینی بیلسٹک میزائلیں جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گری ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کرےگا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاراکین کی میزبانی، انسداددہشت گردی....!


      تائیوان کی سرحد پر میزائلیں داغنے کو تائیوان کی وزارت دفاع نے علاقائی امن کو کمزور بنانے والا اقدام قرار دیتے ہوئے اس کو ایک غیر معقول کارروائی بتایا ہے ۔

      بتا دیں کہ چین نے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت کی تھی۔ اس کے باوجود پیلوسی بدھ کو تائیوان کے دورے پر تھیں۔ ان کے دورے کے بعد سے ہی چین ناراض ہوگیا اور اب چین اور تائیوان کے درمیان تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: