چین کی غنڈہ گردی! کر رہا تائیوان کی گھیرا بندی، تعینات کیے 71 فائٹر جیٹ اور 9 جنگی جہاز
تائیوان اور چین کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے
تائیوان اور چین کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکہ اور تائیوان کے ایک ساتھ آنے سے چین اس وقت تلملا رہا ہے۔ وہیں تائیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی شام 4 بجے تک 71 چینی فائٹر جیٹ اور 9 بحری جہازوں کو ٹریک کیا ہے۔
تائی پے: تائیوان اور چین کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکہ اور تائیوان کے ایک ساتھ آنے سے چین اس وقت تلملا رہا ہے۔ وہیں تائیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی شام 4 بجے تک 71 چینی فائٹر جیٹ اور 9 بحری جہازوں کو ٹریک کیا ہے۔ تائیوان کی وزارت برائے قومی دفاع (MND) نے کہا کہ اس میں 45 طیارے شامل ہیں جو یا تو آبنائے تائیوان کی مرکزی لائن کو عبور کر گئے ہیں یا جنوب مغرب سے تائیوان کے فضائی دفاعی شناختی زون (ADIZ) میں داخل کر گئے ہیں۔
نیوز ایشیا چینل کے مطابق ایم این ڈی (MND) کی طرف سے ہفتہ کو نگرانی کیے جانے والے چینی طیاروں میں J-10، J-11، اور J-16 لڑاکو جیٹ، شیان Y-20 ٹرانسپورٹ طیارے، H-6K اسٹریٹجک بمبار، اور KJ-500 ارلی وارننگ طیارے شامل ہیں۔ یہ چین کی جانب سے جمعہ کو تائیوان کے آس پاس تین روزہ فوجی مشقوں کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبر تائیوان کے صدر سائی انگ وین کے لاس اینجلس سے تائی پے واپس آنے کے اگلے دن سامنے آئی۔ جہاں انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کی۔ 'ہوا میں اڑتی جائے۔۔۔' جیکولین ہوئیں اوپس مومنٹ کا شکار، تیز ہوا نے بڑھائی پریشانی، ڈریس سبھالنا ہوا مشکل
تائیوان نیوز نے اطلاع دی ہے کہ وزارت نے چینگ کنگ کلاس چانگ چیئن میزائل فریگیٹ سے لی گئی ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔ جس میں بحریہ کے اہلکار چین کے مان شان فریگیٹ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فوج نے کہا کہ اس نے چینی فوجی بحری جہازوں اور طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے جنگی فضائی گشت (CAP) طیارے اور بحری جہاز تعینات کیے ہیں۔ اس کے ساتھ فوج نے زمینی فضائی دفاعی میزائل سسٹم بھی تعینات کیا ہے۔
ایم این ڈی نے چین پر علاقائی عدم تحفظ اور عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، کہا کہ مسلح افواج اپنی چوکسی اور تیاری میں اضافہ کریں گی، لیکن اشتعال انگیزی اور کشیدگی بڑھانے سے دور رہیں گے۔ تائیوان نے تائیوان کے آس پاس چینی فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ ملک خطروں کے آگے نہیں جھکے گا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔