ہوم » نیوز » عالمی منظر

اس کام کے لئے 10 روپئے میں کرائے پر گرل فرینڈ دے رہا ہے یہ مال: تفصیل یہاں جانیں

مال کی جانب سے ایک شرظ بھی رکھی گئی ہے۔ لڑکی کی اجازت کے بغیر اسے چھو نہیں سکتے اور نہ ہی کہیں باہر گھمانے لے جاسکتے ہیں۔ آپ اس کے ساتھ صرف شاپنگ کامپلیکس میں ہی گھوم سکتے ہیں اور اگر آہ چاہیں تو اس لڑکی کو شاپنگ بھی کراسکتے ہیں۔ اگر لڑکی نے ہاں کر دیا تو آپ اسے باہر کھانے پر لے جاسکتے ہیں لیکن اس دوران آپ کو خاص طور سے دھیان رکھنا پڑے گا۔

  • Share this:
اس کام کے لئے 10 روپئے میں کرائے پر گرل فرینڈ دے رہا ہے یہ مال: تفصیل یہاں جانیں
علامتی تصویر

شاپنگ مالس میں ویسے تو آپ کو ضرورت کا سامان اور کھانے پینے کی ہی چیزیں ملتی ہیں۔ لیکن چین میں ایک ایسا مال ہے جہاں کرائے پر گرل فرینڈ مل رہی ہیں۔ اس مال میں لڑکی کو آپ 20 منٹ کیلئے اہنی گرل فرینڈ بنا سکتے ہیں۔ اس کیلئے صرف آپ کو 10 روپئے چکانے ہوں گے۔ اس مال کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہورہی ہے۔


دا سن کی رپورٹ کے مطابق یہ مال چین کے گوڈونگ  (Guangdong) شہر میں واقع ہے۔ اس مال میں لڑکیاں لائن سے کھڑی ہوں گی۔ شاپنگ کرنے والے لوگ 10 روپئے میں کسی ایک لڑکی کو 20 منٹ کیلئے اپنی گرل فرینڈ بنا سکتے ہیں۔ یہ لڑکیاں ماڈل ہیں۔ ان کے ساتھ آپ شاپنگ کر سکتے ہیں یا انہیں اپنا سامان پکڑا سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص لڑکی کے ستاھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہے تو اس کیلئے اسے پیسے بڑھاکر دینے ہوں گے۔


مال کی جانب سے ایک شرظ بھی رکھی گئی ہے۔ لڑکی کی اجازت کے بغیر اسے چھو نہیں سکتے اور نہ ہی کہیں باہر گھمانے لے جاسکتے ہیں۔ آپ اس کے ساتھ صرف شاپنگ کامپلیکس میں ہی گھوم سکتے ہیں اور اگر آہ چاہیں تو اس لڑکی کو شاپنگ بھی کراسکتے ہیں۔ اگر لڑکی نے ہاں کر دیا تو آپ اسے باہر کھانے پر لے جاسکتے ہیں لیکن اس دوران آپ کو خاص طور سے دھیان رکھنا پڑے گا۔


خبروں کے مطابق، پوڈیم پر 15 لڑکیاں کھڑی ہوں گی اور اگر کوئی ہر 20 منٹ کے بعد اپنی گرل فرینڈ بدلنا چاہے تو بدل سکتے ہیں۔ جس کے بعد پہلی اپنی نامزد جگہ پو لوٹ آئےگی۔ شاپنگ کے دوران خواتین کو اپنے بچے بھی سونپ سکتے ہیں۔ داسن کی رپورٹ لے مطابق شاپنگ سینٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آفر نے پورے شہر کو مشہور کردیا ہے۔
First published: Feb 01, 2020 03:40 PM IST