مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کےمنشورکےمطابق حل کیا جائے: چین کا ہند وپاک کا مشورہ

چین کا کہنا ہےکہ جموں وکشمیرمسئلے کا حل اقوام متحدہ کےمنشور، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اورہندوستان وپاکستان کےدرمیان ہونے والے معاہدہ کےمطابق پرامن طریقےسےہونا چاہئے۔

Aug 17, 2019 10:41 PM IST | Updated on: Aug 17, 2019 10:41 PM IST
مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کےمنشورکےمطابق حل کیا جائے: چین کا ہند وپاک کا مشورہ

چین کا کہنا ہےکہ مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کے منشورکے مطابق حل کیا جائے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کےمستقل نمائندے ژانگ زم نےجمعہ کوکہا کہ جموں و کشمیرمسئلےکا حل اقوام متحدہ کےمنشور، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں اورہندوستان و پاکستان کےدرمیان ہونے والے معاہدہ کےمطابق پرامن طریقےسے ہونا چاہئے۔

ژانگ زم نے جموں وکشمیرکےمسئلے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ چین اس علاقے کےحالات کولےکربہت پریشان ہے۔ انہوں نےہندوستان اورپاکستان سےایسی یکطرفہ کارروائی نہ کرنےکی اپیل کی جس سے کشیدگی اوربڑھ سکتی ہو۔

Loading...

قابل ذکرہےکہ چین نے بدھ کوانسانی حقوق اورجموں و کشمیرکی سیکورٹی کےمعاملہ پربات چیت کرنے کے لئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بند کمرے میں میٹنگ بلانےکی اپیل کی تھی۔ اس اجلاس میں سلامتی کونسل کےصرف پانچ رکن ممالک - برطانیہ، فرانس، روس، چین اورامریکہ کو ہی شامل ہونا تھا۔ اس اجلاس سے ہندوستان اورپاکستان کوباہررکھا گیا تھا۔ دوسری طرف امریکہ کےصدرڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کےوزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پربات کرکےان سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی نہ بڑھانےکوکہا ہے۔

Loading...