ہوم » نیوز » عالمی منظر

LACپر فوج کی بھاری تعیناتی کیلئے مٹی ڈھونے والے ٹرک میں فوجی بھر لایا چین

ذرائع نے بتایا کہ اپنے فوجیوں کی تیزی سے آمدورفت کیلئے انہوں نے ان ٹرکوں کا بھی استعمال کیا۔ جو ایک شہری ہوائی علاقے کو ایک فوجی علاقے میں تبدیل کرنے کیلئے مٹی لانے کیلئے استعمال کئے جارہے تھے۔ اس کا استعمال ایک ایسے ہوائی علاقے کی ترقی کیلئے ہورہا تھا جسے پی ایل اے نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس سے اسے بڑی تعداد میں فوجیوں کو لانے میں مدد ملی۔

  • Share this:
LACپر فوج کی بھاری تعیناتی کیلئے مٹی ڈھونے والے ٹرک میں فوجی بھر لایا چین
ہند- چین سرحد پر دونوں ممالک کی فوجیں سرگرم ہیں۔

مشرقی لداخ سیکٹر (Eastern Ladakh Sector) میں چین اپنے فوجیوں کو بھاری گاڑیوں میں بھر کر ہندستانی علاقے کے پاس قریب تعیناتی کے لئےلیکر آیا تھا۔ یہ ہندوستان۔ چین کی فوجیں آمنے سامنے آنے سے پہلے ہی ہوا تھا۔ پیپلز لبریشن آرمی (PLA) ایسی بھاری گاڑیوں کا استعمال شہری ہوائی اڈے (Civilian Airfield) کو ایک فوجی اڈے میں تبدیل کرنے کے لئے پروجیکٹ میں مٹی پاٹنے کے لئے کرتی ہے۔


ذرائع نے اے این آئی ANI کو بتایا کہ ابتدائی دور کے دوران چینیوں (Western Highway) کا استعمال کااستعمال کیا تاکہایل اے سی LAC کے پاس زمین پر ہندستانی زمین پر کئی مقامات پر اور کچھ ہندستانی علاقوں کے اندر بڑی تعداد میں موجود چینی فوجیوں (Chinese Solders) کو گھسایا جاسکے۔


مٹی لانے کیلئے رکھے گئے ٹرکوں میں بھر کر فوجیوں کو PLA پر لایا چین

ذرائع نے کہا کہ چینی، ہندستانی فوجیوں کو چونکانے میں کامیاب رہے کیونکہ جب سامنا ہوا تو انہوں نے ہندستانی فوجیوں کے مقابلے زیادہ فوجی تعینات کرنے کیلئے سرحد سے متصل ٹرکوں اور جنگ کے دیگ بھاری گاڑیوں میں اپنے فوجیوں کو تیزی سے ہندستانی سرحد کی طرف بلایا۔

ذرائع نے بتایا کہ اپنے فوجیوں کی تیزی سے آمدورفت کیلئے انہوں نے ان ٹرکوں کا بھی استعمال کیا۔ جو ایک شہری ہوائی علاقے کو ایک فوجی علاقے میں تبدیل کرنے کیلئے مٹی لانے کیلئے استعمال کئے جارہے تھے۔ اس کا استعمال ایک ایسے ہوائی علاقے کی ترقی کیلئے ہورہا تھا جسے پی ایل اے نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس سے اسے بڑی تعداد میں فوجیوں کو لانے میں مدد ملی۔
First published: May 27, 2020 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading