உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Afghanistan کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی تیسری میٹنگ کی میزبانی کرے گا چین، ہندوستان کو نہیں کیا گیا مدعو

    افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں چین نے ہندوستان کو نہیں کیا طلب۔

    افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں چین نے ہندوستان کو نہیں کیا طلب۔

    چین کی طرف سے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی تیسری میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان 24 مارچ کو وانگ یی کے کابل کے اچانک دورے کے بعد سامنے آیا۔ اگست 2021 میں افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    • Share this:
      بیجنگ: چین 30-31 مارچ کو افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اس اقدام کو پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کی طرف سے بھی طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے دیکھا جا رہا ہے۔

      چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبِن نے پیر کو کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان، ایران، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ یا ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اس اجلاس کی میزبانی وسطی چین کے صوبہ انہوئی میں چین کرے گا۔

      ہندوستان نہیں ہوگا شامل
      ہندوستان کو اس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ملاقات میں ہندوستان کو مدعو کرنے کے سوال پر وینبن نے کہا کہ ’’میں پہلے ہی تمام معلومات شیئر کر چکا ہوں اور اس کے علاوہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وانگ ای میٹنگ سے الگ وزراے خارجہ اور افغاھستان کے نگراں وزیر خارجہ عامر خان متقی سے بھی بات چیت کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      خواتین کے لئے Talibanکا ایک اور فرمان، بنا محرم فلائٹ میں نہیں کرپائیں گی سفر

      ان دو ممالک کے وزرائے خارجہ بھی ہوں گے شامل
      ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں قطر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے۔ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس گزشتہ اکتوبر میں تہران میں منعقد ہوا۔

      پاکستان، جس نے چین اور روس کے ساتھ کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس گزشتہ سال 8 ستمبر کو منعقد ہوا، جس کے ایک دن بعد افغان طالبان نے عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ دوسری ملاقات گزشتہ سال اکتوبر میں تہران میں ہوئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      حکومت گرانے کی سازش سے لے کر خود کو ملی دھمکی تک، Islamabadریلی میں اپوزیشن پر برسے عمران

      چین کی طرف سے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی تیسری میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان 24 مارچ کو وانگ یی کے کابل کے اچانک دورے کے بعد سامنے آیا۔ اگست 2021 میں افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: