ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیل میں چین کے سفیر کی مشتبہ حالت میں موت ، پولیس کررہی ہے جانچ

طبی امداد فراہم کرنیوالی سروس کے حوالے سے ابتدائی اندازہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈو وی کی موت دل کی تکلیف سے ہوئی ہے۔

  • Share this:
اسرائیل میں چین کے سفیر کی مشتبہ حالت میں موت ، پولیس کررہی ہے جانچ
اسرائیل میں چین کے سفیر کی مشتبہ حالت میں موت ، پولیس کررہی ہے جانچ

چین کے سفیر برائے اسرائیل ڈووی دارالحکومت کے مضافات میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔ وہ 57 برس کے تھے ۔ موت کے وقت اہلیہ اور بیٹا موجود نہ تھا ۔ طبی امداد فراہم کرنیوالی سروس کے حوالے سے ابتدائی اندازہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈو وی کی موت دل کی تکلیف سے ہوئی ہے۔ وہ اسی سال فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر متعین کئے گئے تھے ۔ ایک اسرائیلی روزنامے کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈووی اپنے بستر پر مردہ پائے گئے۔ جسم پر کسی چوٹ کا کوئی نشان نہیں پایا گیا ۔


خیال رہے کہ ڈو وی کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کی جانب سے اسرائیل کے حالیہ دورے میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق چین کے ردعمل پر تنقید کی تھی ۔ جس کے بعد 15 مئی کو جاری بیان میں چینی سفارت خانے نے مائیک پومپیو کے بیان کی مذمت کی تھی اور چین کی جانب سے کورونا وائرس کے بحران کو شروع میں چھپانے کے الزام کو مسترد کیا تھا۔


نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔


 
First published: May 17, 2020 04:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading