ہوم » نیوز » عالمی منظر

چینی ایپ پر پابندی سے بوکھلایا چین، فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کےفیصلے کی مخالفت کی

چین نے اس کے یہاں سے آپریٹ کئےجارہے 59 موبائل ایپ پر ہندوستان کے ذریعہ پابندی لگائے جانے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھید بھاؤ والا قرار دیا اور اس کی مخالفت کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 01, 2020 02:48 PM IST
  • Share this:
چینی ایپ پر پابندی سے بوکھلایا چین، فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کےفیصلے کی مخالفت کی
چینی ایپ پر پابندی سے بوکھلایا چین، فکرمندی کا اظہار

نئی دہلی: چین نے اس کے یہاں سے آپریٹ کئےجارہے 59 موبائل ایپ پر ہندوستان کے ذریعہ پابندی لگائے جانے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھید بھاؤ والا قرار دیا اور اس کی مخالفت کی۔ چین کے یہاں واقع سفارت خانہ نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہندوستان کا یہ فیصلہ مشکوک اور عالمی تجارتی تنظیم کی قوانین کی خلاف ہے۔ 


چین نے کہا کہ یہ فیصلہ تجارت اور ای کامرس کے عام قوانین کے خلاف ہے۔ یہ ہندوستان میں مقابلہ اور صارفین کے مفادات کے بھی موافق نہیں ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جن ایپ پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان کا ہندوستان میں بہت بڑی تعداد میں لوگ استعمال کرتے ہیں اور ان کو آپریٹ کرنے میں سبھی قوانین کی پیروی کی جاتی ہے۔ اس فیصلہ سے ہندوستان میں مقامی لوگوں کے روزگار پر اثر پڑے گا، ساتھ ہی صارفین کے مفادات متاثر ہوں گے۔



چین نےکہا کہ ہندوستان کا یہ فیصلہ تجارت اور ای کامرس کے عام قوانین کے خلاف ہے۔ یہ ہندوستان میں مقابلہ اور صارفین کے مفادات کے بھی موافق نہیں ہے۔
چین نےکہا کہ ہندوستان کا یہ فیصلہ تجارت اور ای کامرس کے عام قوانین کے خلاف ہے۔ یہ ہندوستان میں مقابلہ اور صارفین کے مفادات کے بھی موافق نہیں ہے۔


چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبہ میں باہمی فائدے کودھیان میں رکھے گا۔ چین کی درخواست ہے کہ ہندوستان سبھی سرمایہ کاروں اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو دھیان میں رکھے گا۔
First published: Jul 01, 2020 02:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading