உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایسا شہر جہاں ہر مرد کی ہیں تین گرل فرینڈس! عاشق کے اخراجات بھی اٹھاتی ہیں لڑکیاں

    ایسا شہر جہاں ہر مرد کی ہیں تین گرل فرینڈس! عاشق کے اخراجات بھی اٹھاتی ہیں لڑکیاں

    ایسا شہر جہاں ہر مرد کی ہیں تین گرل فرینڈس! عاشق کے اخراجات بھی اٹھاتی ہیں لڑکیاں

    اس شہر میں رہنے والے تقریبا ہر شخص کی ایک سے زیادہ گرل فرینڈس ہیں ۔ کئی لوگوں کی تو تین گرل فرینڈس تک ہیں ۔ انڈیپینڈنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہاں جن لوگوں کی ایک ہی گرل فرینڈ ہوتی ہے تو وہ شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔

    • Share this:
      بوائے فرینڈ اور گرل فریڈ بنانے کی روایت دنیا میں نئی نہیں ہے ۔ عشق ہمارے سماج کی حقیقت ہے اور طویل عرصہ سے لوگ محبت کرتے آرہے ہیں ۔ دیکھا جائے تو اب بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ بنانا پیار کم اور 'پیئر پریشر' زیادہ ہوگیا ہے ۔ یعنی ایک دوست ریلیشن شپ میں ہے تو دوسرا بھی ریلیشن شپ چاہتا ہے ۔ حالانکہ آج کے وقت میں لوگوں کی ترجیحات اور خواہشات الگ الگ ہوگئی ہیں ، اس لئے ریلیشن شپ کیلئے ماڈل شخص کی تلاش مشکل ہوجاتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ سنگل رہ جاتے ہیں ۔ مگر چین میں ایک ایسا شہر ہے ، جہاں ایک بھی مرد سنگل نہیں رہتا ۔ یہاں مردوں کی ایک نہیں ، تین گرل فرینڈس ہوتی ہیں ۔

      ہم بات کررہے ہیں چین کے شہر ڈانگوآن کی ۔ اس شہر میں رہنے والے تقریبا ہر شخص کی ایک سے زیادہ گرل فرینڈس ہیں ۔ کئی لوگوں کی تو تین گرل فرینڈس تک ہیں ۔ انڈیپینڈنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہاں جن لوگوں کی ایک ہی گرل فرینڈ ہوتی ہے تو وہ شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہاں کا جنسی تناسب ہے ۔

      ڈیلی میل ویب سائٹ کی 2015 کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ہر 100 خواتین پر 89 مرد موجود ہیں ۔ اس عدم مساوات کی وجہ سے مردوں کو گرل فرینڈس آسانی سے مل جاتی ہیں ، مگر خواتین کو بوائے فرینڈس بنانے کیلئے لڑکوں کی کمی ہوتی ہے ۔ نیوز ڈاٹ کام اے یو سے بات کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ اس شہر میں نوکری ملنی مشکل ہے ، مگر گرل فرینڈ ملنی کافی آسان ہے ۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس کی تین گرل فرینڈس ہیں اور ان تنوں کو ایک دوسرے کے بارے میں معلوم ہے ۔

      بتادیں کہ یہ شہر مینوفیکچرنگ کمپنیوں کیلئے مشہور ہے ۔ یہاں کی فیکٹریوں میں کئی لڑکیاں کام کرتی ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان سے آسانی سے دوستی ہوجاتی ہے کیونکہ وہ خود بوائے فرینڈ کی تلاش میں رہتی ہیں ۔ مرر ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کئی مرتبہ تو خواتین بوائے فرینڈ بنانے کیلئے ان کا خرچ تک برداشت کرنے کیلئے تیار رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: