ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین : کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو جس ہوٹل میں رکھا گیا تھا اس کی عمارت گری ، 38 کو بچایا گیا ، درجنوں ابھی بھی پھنسے

سرکاری میڈیا کے مطابق فوجیان صوبہ میں واقع 80 کمروں کے اس ہوٹل کی عمارت مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا ساڑھے سات بجے منہدم ہوگئی ۔

  • Share this:
چین : کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو جس ہوٹل میں رکھا گیا تھا اس کی عمارت گری ، 38 کو بچایا گیا ، درجنوں ابھی بھی پھنسے
چین میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو جس ہوٹل میں رکھا گیا تھا اس کی عمارت گری ، 30 پھنسے

چین کے ایک شہر میں ہفتہ کو ایک ہوٹل کی عمارت گرنے سے درجنوں لوگ ملبے میں دب گئے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو رکھنے کیلئے اس ہوٹل کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ یہاں کی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجیان صوبہ میں واقع 80 کمروں کے اس ہوٹل کی عمارت مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا ساڑھے سات بجے منہدم ہوگئی ۔ امدادی ٹیم نے جائے واقعہ پر کافی مشقت کے بعد 38 لوگوں کو ملبے سے باہر نکال لیا ہے ۔ تاہم ابھی بھی 30 لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔


نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق ابھی بھی کئی افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں ۔ ایجنسی نے بتایا کہ ہوٹل میں ان لوگوں کو رکھا گیا تھا جو کورونا وائرس کے مریضوں کے رابطے میں آئے تھے ۔ زنہوا کے مطابق راحت رسانی اور بچاو کے کام کیلئے 147 رکنی ٹیم کو جائے واقعہ پر بھیجا گیا ہے اور ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔



قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے اب تک 102078 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 3511 افراد کی اس خطرناک بیماری کے سبب موت ہو چکی ہے ۔ ایران کے ایک رہنما کی اس انفیکشن سے موت ہو گئی ہے۔ سنگاپور میں 13 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ چین میں متاثرین کی تعداد 80651 ہو گئی اور اس بیماری سے آج 28 لوگوں کی موت ہو گئی ۔ ملیشیا میں اب تک 93 کیس سامنے آئے ہیں۔  متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں بھی كرونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ ایران میں 4747 لوگ اس سے متاثر ہیں اور 145 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اٹلی میں 4636 لوگ متاثر ہیں اور 197 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
First published: Mar 07, 2020 11:55 PM IST