ہوم » نیوز » عالمی منظر

تنہائی دور کرنے کیلئے اس شخص نے پالا کتا ، جب سچائی پتہ چلی تو رہ گیا دنگ

چین میں ایک شخص نے تنہائی دور کرنے کیلئے ایک کتا پالا ۔ لیکن بعد میں کچھ ایسا ہوا جس کو جاننے کے بعد وہ حیران رہ گیا ۔ دراصل یہ کتا نہیں بلکہ ایک چوہا نکلا ۔

  • Share this:
تنہائی دور کرنے کیلئے اس شخص نے پالا کتا ، جب سچائی پتہ چلی تو رہ گیا دنگ
تنہائی دور کرنے کیلئے اس شخص نے پالا کتا ، جب سچائی پتہ چلی تو رہ گیا دنگ

چین کے ایک شخص نے تنہائی دور کرنے کیلئے ایک کتا پالا تھا ، لیکن تین دنوں کے بعد اس کے ساتھ ایسا ہوا ، جس کو جان کر وہ دنگ رہ گیا ۔ کیونکہ جس کو اس نے کتا سمجھ کر پالا تھا ، اصل میں وہ کتا نہیں بلکہ ایک چوہا تھا ۔ شنگھائی پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے ایک شخص کے ساتھ پیش آیا ۔ جب اس شخص نے ایک کتا پال لیا ، لیکن کچھ دن بعد اس کو احساس ہوا کہ اس کا پالا ہوا کتا حقیقت میں ایک چوہا ہے ۔ اس شخص نے اس واقعہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ، جس کے جواب میں دوسرے شخص نے لکھا : عجیب و غریب ، کیا یہ سچ ہے ؟ آپ تنہا نہیں ہیں ، جس نے اس جانور کو کتا تسلیم کیا ہے ۔


اس چوہے کا حلیہ ہوبہو کتے جیسا ہے ۔ اس کو دیکھ کر لوگ حیران ہیں ۔ وہیں بلاگ پوسٹ نے ستمبر میں لکھی ایک خبر میں بتایا کہ یہ جانور چوہا ہے اور یا کتا ، اس بات کی پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب یہ شخص اپنے دوست کے پاس ایک پہاڑی گاوں میں گیا ۔ یہاں اس نے اپنے دوست کے گھر کے باہر ایک کالے رنگ کا کتا دیکھا ۔ وہ اس کو کتا سمجھ کر اپنے گھر لے آیا ، لیکن اس وقت کچھ اندھیرا تھا ، جس سے پتہ نہیں چل پایا کہ یہ ایک چوہا ہے یا کتا ۔ بعد میں پتہ چلنے پر اس کے دوست نے معافی مانگی ہے ۔


اس شخص نے سوشل میڈیا پر اس چوہے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دنوں تک جب اس نے اس کو اپنے گھر پر رکھا تو دیکھا کہ وہ کتوں کی طرح نہیں بھاگ رہا ہے اور نہ ہی اس کے بال بھی کتوں کی نکل رہے ہیں ۔


اس کے بعد اس شخص نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرکے لوگوں سے اس کو پہچاننے کی اپیل کی ۔ اس کے بعد لوگوں نے جلد ہی اس کی شناخت کرلی اور بتایا کہ جس کو آپ کتا سمجھ رہے ہیں وہ ایک بمبو ریٹ ہے جو کہ صرف بانس کھاتا ہے ۔ بتادیں کہ بمبو ریٹ صرف چین میں ہی ملتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 17, 2021 09:49 PM IST