سری نگر: پاکستان مقبوضہ کشمیر (PoK) میں چینی فوج (Chinese Army) کے کچھ افسران وہاں کام کر رہے گائیڈ اور سابق دہشت گردوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ نیوز 18 کو ملی اطلاع کے مطابق، ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں (Indian security agencies) نے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں اس کا جائزہ لیا ہے۔ یہ پورا معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب ہندوستان (India)، چین (China) کی طرف سے کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
نیوز 18 کے پاس موجودہ جائزہ دستاویز کے مطابق، چینی فوج کے افسرکارٹوگرافر اور مقامی ترجمانوں کے ساتھ پاک مقبوضہ کشمیرمیں موجود مائیگرینٹ کشمیریوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو ماضی میں دہشت گردی کے طور پرکام کرچکے ہیں اور اب گائیڈ کے طور پرکام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی علاقے کی کشمیر وادی، لداخ اور جموں علاقے کی جغرافیائی حالات کی اچھی جانکاری رکھتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیاں مسلسل ان سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی ہیں اور پاکستان کے ساتھ چینی فوج کے منصوبوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ گراونڈ سے مل رہے اِن پُٹ کی بنیاد پر بڑے سیکورٹی خطرے کا جائزہ لینے کے لئے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔
حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب چینی فوج کے افسران کو پاک مقبوضہ کشمیر کو پی او کے میں دیکھا گیا ہے۔ ستمبر میں بھی ایسی خبریں آئی تھیں کہ چینی فوج کے افسران کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار پاکستانی علاقوں میں مختلف چوکیوں پر بھی دیکھا گیا تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے شمالی کشمیر میں نوگام سیکٹر میں پیشگی چوکیوں کے پاس چینی فوج کے سینئر افسران کی موجودگی اور کنٹرول لائن پر بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لئے چینی فوجیوں کی موجودگی کو نوٹس کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے نیشنل ہائی وے 44 کے پاس ایک باقاعدہ سڑک کھولنے کی مشق کے دوران، سی آر پی ایف جوانوں نے بیمنا میں سڑک کے ڈیوائیڈر پر رکھے ایک سینڈبیگ سے 6 چین کے ذریعہ تیار کردہ گرینیڈ برآمد کئے تھے۔ سی آر پی ایف کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ’فوجیوں کی مستعدی نے مصروف شاہراہ پر ایک حادثے کو ٹال دیا۔ ہائی وے پر بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے گرینیڈ کو فوری طور پر تباہ نہیں کیا گیا‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔