اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جن پنگ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے کی ملاقات، ان مسائل پر ہوئی بات چیت

    جن پنگ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے کی ملاقات، ان مسائل پر ہوئی بات چیت

    جن پنگ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے کی ملاقات، ان مسائل پر ہوئی بات چیت

    جن پنگ کا یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان رشتے اچھے نہیں چل رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ کے چین-عرب چوٹی کانفرنس اور گلف کوآپریشن کاونسل میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Riyadh
    • Share this:
      سرکاری دورے کے دوران چین کے صر شی جنگ پنگ نے جمعرات کو سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے سربراہان نے یوکرین پر جنگ کی وجہ سے روس پر لگائے گئے سخت پابندیوں کے درمیان توانائی کی بنا رکاوٹ سپلائی اور دوطرفہ مفاد و دیگر اہم ایشوز پر بات چیت کی۔

      2020 کے آغاز کے بعد سے جن پنگ کا یہ تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب چین کے صدر کو اکتوبر میں ملک کے لیڈر کے طور پر ریکارڈ تیسری مرتبہ پانچ سال کی معیاد دی گئی ہے۔ جن پنگ گزشتہ بدھ کو تین روزہ دعورے پر سعودی عرب پہنچے ہیںَ بیجنگ کوویڈ-19 کی سخت پابندیوں کی وجہ سے سست پڑی اپنی معیشت میں پھر سے تیزی لانے کی قواعد میں لگا ہوا ہے اور عرب ممالک چین کی پاور سپلائی کے لحاظ سے بے حد اہم ہیں۔

      ریاض میں لہرائے گئے دونوں ممالک کے پرچم
      سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جن پنگ کی آمد پر سعودی اور چین کے پرچم لہرائے گئے۔ چینی صدر نے ایئرپورٹ پر سعودی حکام سے مصافحہ کیا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب یوکرین پر روس کے حملے اور ماسکو کے خلاف سخت مغربی موقف کی وجہ سے عرب ممالک، چین کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چہاتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      چین میں گھریلو قرنطینہ کی اجازت، عارضی لاک ڈاؤن کے خاتمے کا حکم، لیکن...

      یہ بھی پڑھیں:
      امریکی عدالت میں جمال خاشقجی قتل کیس پر سماعت، محمد بن سلمان کے خلاف مقدمہ خارج

      سعودی-امریکہ تعلقات میں آسکتی ہے تلخی
      جن پنگ کا یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان رشتے اچھے نہیں چل رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ کے چین-عرب چوٹی کانفرنس اور گلف کوآپریشن کاونسل میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ اس میں سعودی عرب کے علاوہ بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہوں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: