உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چینی صدر شی جنپنگ کی فوج کو وارننگ، افغانستان میں آرہا ہے طالبان کا راج

    چینی صدر شی جنپنگ نے کہا- افغانستان میں آرہا ہے طالبان کا راج

    چین کے صدر شی جنپنگ نے ملک کی فوج (پی ایل اے) کو وارننگ دی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان راج کے درمیان شنجیانگ میں ایغور باغیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      بیجنگ: چین کے صدر شی جنپنگ نے ملک کی فوج (پی ایل اے) کو وارننگ دی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان راج کے درمیان شنجیانگ میں ایغور باغیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہیں۔ شی جنپنگ نے پی ایل اے کو واررننگ دی ہے کہ افغانستان میں طالبان راج آرہا ہے اور وہ ملک کی سرحد پر مسلح جدوجہد اور سیکورٹی فکرمندیوں کے لئے تیار رہیں۔ چینی فوج کے اعلی کمانڈر جنپنگ نے پی ایل اے کی قیادت سے کہا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی کے تئیں اپنے اتحاد کو مزید زیادہ مضبوط کریں۔ یہی نہیں انہوں نے 2027تک چینی فوج امریکہ کی ٹکرکی فوج بنانے کی بھی اپیل کی۔
      چینی صدر نے سنیچر کو کہا کہ چین کو ’فوجی جدوجہد‘ کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ امریکہ اس سال 11 ستمبر تک افعانستان سے واپس جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے چینی افسران یہ وارننگ دے رہے ہیں کہ امریکہ کی افغانستان سے واپسی سے طالبان پھر سے ابھر کر سامنے آرہے ہیں اور اس سے علاقائی توازن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔




      چین کے صدر شی جنپنگ نے ملک کی فوج (پی ایل اے) کو وارننگ دی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان راج کے درمیان شنجیانگ میں ایغور باغیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہیں۔
      چین کے صدر شی جنپنگ نے ملک کی فوج (پی ایل اے) کو وارننگ دی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان راج کے درمیان شنجیانگ میں ایغور باغیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہیں۔

      خیال رہے کہ شی جنپنگ اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ا ی نے اس ہفتہ کہا تھا کہ امریکہ کی واپسی سے ایغور مسلمانوں کو ایک محفوظ ٹھکانہ مل گیا ہے جو چین کے شنجیانگ صوبہ میں کمیونسٹ پارٹی پر حملے کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف چین کی مشرقی سرحد پر امریکی اور برطانوی بحران کے جنگی جہازوں نے جنوبی بحر چین میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔ وہ کھل عام چین کے سمندر ی دعوے کو چیلنج کررہے ہیں۔
      چین کے آرمی ڈے کے موقع پر مسٹر جنپنگ نے کہاکہ حکمراں کمیونسٹ پارٹی’سروے سروا‘ ہے اور فوج امریکہ کی طرز پر 2027تک دنیا کی بہترین فوج بننے کیلئے ٹھوس کوشش کرے۔ گزشتہ برس مسٹر جنپنگ (68) کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیمنار میں چینی فوج کو 2027تک امریکہ کی طرز پر ایک مکمل جدید فوج بنانے سے متعلق منصوبہ کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: