اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کریس ہپکنس بن سکتے ہیں نیوزی لینڈ کے اگلے وزیراعظم، جیسنڈا آرڈرن کی جگہ لیں گے

    کریس ہپکنس بن سکتے ہیں نیوزی لینڈ کے اگلے وزیراعظم، جیسنڈا آرڈرن کی جگہ لیں گے۔ (Photo by Hagen Hopkins/Getty Images)

    کریس ہپکنس بن سکتے ہیں نیوزی لینڈ کے اگلے وزیراعظم، جیسنڈا آرڈرن کی جگہ لیں گے۔ (Photo by Hagen Hopkins/Getty Images)

    کرس لیبر پارٹی کے لیڈر اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے طور پر جیسنڈا آرڈرن کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Wellington
    • Share this:
      وزیرتعلیم کریس ہپکنس کا نیوزی لینڈ کا اگلا وزیراعظم بننا طئے مانا جارہا ہے۔ ہپکنس پی ایم کے عہدے کے یے واحد امیدوار ہیں۔ وہ دو دن پہلے استعفیٰ دینے والی جیسنڈا آرڈرن کی جگہ لیں گے۔ لیبر پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کرس لیبر پارٹی کے لیڈر اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے طور پر جیسنڈا آرڈرن کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ اس رول کے لیے نامزد ہونے والے وہ واحد امیدوار ہیں۔

      نیوزی کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے 19 جنوری کو اچانک استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے چونکا دیا تھا۔ پارٹی کی سالانہ میٹنگ میں جیسنڈا نے کہا کہ ان کے پاس تعاون دینے کے لیے اب کچھ نہیں بچا ہے۔ اب استعفیٰ دینے کا وقت ہے۔

      7 فروری کو ختم ہوگی معیاد
      وزیراعظم کے طور پر جیسنڈا کی معیاد 7 فروری کو ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’میں انسان ہوں، سیاست داں بھی انسان ہوتے ہیںَ جب تک ہم کرسکتے ہیں، ہم وہ سب کرتے ہیں جو ہم کرسکتے ہیں۔ جیسنڈا نے کہا کہ میں نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران غور کیا تھا کہ کیا میرے پاس اس رول کو نبھاتے رہنے کے لیے طاقت یا توانائی ہے یا نہیں اور نتیجہ یہ نکلا کہ توانائی نہیں تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      زندگی کے سب سے غیر اطمینان بخش ساڑھے پانچ سال
      جیسنڈا نے کہا، یہ میری زندگی کے سب سے غیر اطمینان بخش ساڑھے پانچ سال رہے ہیں ، لیکن اس کے اپنے چیلنجز بھی ہیں۔ گھر، غریبی اور ماحولیاتی تبدیلی پر مرکوز ایجنڈوں کے درمیان ہم نے ایک گھریلو دہشت گردی کا واقعہ، ایک بڑی قدرتی آفت، ایک عالمی وبا اور ایک معاشی بحران کا سامنا کیا ہے۔ آرڈرن نے کہا کہ ان کے پاس اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے علاوہ مستقبل کا کوئی پلان نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: