உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Merry Christmas 2021:آج عیسائی منا رہے ہیں اپنا سب سے بڑا تہوار

    دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

    دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

    عیسیٰ مسیح (Jesus Christ) کی یوم پیدائش کے موقع پر عیسائی چرچ میں خصوصی دعا کا اہتمام کرتے ہیں۔ عیسیٰ مسیح کو عیسائی خدا کا بیٹا مانتے ہیں۔ آج کی اُن کی تعلیمات کو خصوصی طور پر عام کیا جاتا ہے جس میں انہوں نے سچ اور مذہب کا راستہ بتایا۔ انسانی خدمات کو انسانی زندگی کا مقصد کہا ہے۔

    • Share this:
      Merry Christmas 2021: آج 25 دسمبر 2021 کو پوری دنیا میں کرسمس (Christmas Day) کا تہوار بڑے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ عیسیٰ مسیح (Jesus Christ) کی یوم پیدائش کے موقع پر عیسائی چرچ میں خصوصی دعا کا اہتمام کرتے ہیں۔ عیسیٰ مسیح کو عیسائی خدا کا بیٹا مانتے ہیں۔ آج کی اُن کی تعلیمات کو خصوصی طور پر عام کیا جاتا ہے جس میں انہوں نے سچ اور مذہب کا راستہ بتایا۔ انسانی خدمات کو انسانی زندگی کا مقصد کہا ہے۔ آج کرسمس کے موقع پر ہم جے ڈبلیو میں شائع آرٹیکل کی بنیاد پر عیسیٰ مسیح کے اُن چار معجزات کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو عیسائیوں میں بطور اُن کے خدا کے بیٹے ہونے کی نشانیاں ہیں۔

      1- اُن کا سب سے بڑا معجزہ موت پر جیت کو مانا جاتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ عیسیٰ مسیح نے موت پر جیت حاصل کرلی تھی۔ ایک بار انہوں نے ایک بیوہ خاتون کے جواب بیٹے کو دوبارہ زندہ کردیا تھا۔ ایسے ہی ایک چھوٹی لڑکی کو بھی عیسیٰ مسیح نے حیات بخشی تھی۔ عیسائیوں کے مطابق، ایسا بھی مانا جاتا ہے کہ عیسیٰ مسیح نے اپنے سب سے عزیز دوست لازر کو بھی زندہ کردیا تھا۔

      2-کہا جاتا ہے کہ جب قحط آگیا تھا، تب عیسیٰ مسیح نے اپنے معجزے سے پانی کو شراب بنادیا تھا۔ دو مرتبہ تو انہوں نے کچھ مچھلیوں اور روٹی سے ہزاروں لوگوں کو پیٹ بھر کھانا کھلادیاتھا اور اُس کے بعد بھی کھانا بچ گیا تھا۔

      3- ایک وقت عیسیٰ مسیح اپنے شاگردوں کے ساتھ کشتی سے گلیل سمندر میں تھے، تبھی آندھی آنے لگی، اُن کے شاگرد ڈر گئے، تبھی عیسیٰ مسیح نے آندھی کو رُک جانے کا حکم دیا اور آندھی رک گئی۔ ایک بار تو عیسیٰ مسیح بھیانک طوفان میں سمندر کی لہر پر چلے۔

      4- عیسیٰ مسیح انسانی ترقی کے لئے ہی تھے۔ انہوں نے بہت سارے بیمار لوگوں کو ٹھیک کیا، جس میں اندھے، لنگڑے، معذور، کوڑھ کے مریض، مرگی والے لوگ تھے۔ وہ سبھی اُن کے معجزے سے صحت مند ہوگئے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ انہوں نے ہر بیماری کو دور کیا تھا۔

      5- شیطان خدا کے نافرمان ہیں۔ کئی بار یہ انسانی جسم میں داخل ہو کر انہیں پریشان کرتے ہیں لیکن یسوع مسیح نے ایسے لوگوں کو بھی شفا دی تھی۔ وہ شیطانوں سے کبھی نہیں ڈرتے تھے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: