کوئلہ کانوں کی حد بندی کو لے کر دو قبائل میں جھڑپ، 15 افراد کی ہوئی موت

کوئلہ کانوں کی حد بندی کو لے کر دو قبائلوں میں جھڑپ، 15 افراد کی ہوئی موت(علامتی تصویر)

کوئلہ کانوں کی حد بندی کو لے کر دو قبائلوں میں جھڑپ، 15 افراد کی ہوئی موت(علامتی تصویر)

کوئلے کی کان کی حد بندی کے حوالے سے دو قبائل کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے تنازع چل رہا ہے اور تعطل کو ختم کرنے کے لیے کئی بار مصالحت کی کوششیں کی گئیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    پاکستان کے بدامنی والے شمال مغربی علاقے میں پیر کو ایک کوئلہ کان کی حد بندی کو لے کر ہوئے خونی جھڑپ میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ پشاور سے قریب 35 کلو میتڑ دور کوہاٹ ضلع کے درہ آدم خیل علاقے میں پیش آیا ہے۔ یہ کان کے حدبندی کو لے کر دو عوامی قبائل کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ نعشوں اور زخمیوں کو پشاور کے اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ زخمیوں کی صحیح تعداد کا فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن دونوں جانب سے ہوئی فائرنگ میں کئی لوگوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ جھڑپ کی معلومات پر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورس کی مشترکہ ٹیمیں موقع پر پہنچی اور حریف قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ روک دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریاں عروج پر، حکومت سعودی عرب تمام عازمین کےاستقبال کیلئےپرعزم

    واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ درہ آدم خیل میں درج کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں پر کوئلے کی کان کی حد بندی کے حوالے سے دو قبائل کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے تنازع چل رہا ہے اور تعطل کو ختم کرنے کے لیے کئی بار مصالحت کی کوششیں کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    سیکڑوں فلسطینی نژاد امریکیوں نے واشنگٹن مونومنٹ پر منایا 75 واں یوم نکبہ، فلسطین کی حفاظت پر زور

    دوسری جانب، سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ضمانت کے بعد سے لے کر آج تک پاکستان میں ہنگامہ آرائی جارہی ہے ۔ یہاں کی سیاسی پارٹیاں آمنے سامنے ہیں اور لوگ سڑکوں پر ہیں ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں آج پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ قومی اسمبلی میں برسراقتدار اتحاد میں شامل آصف علی زرداری کی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ راجہ ریاض احمد خان نے عمران خان کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کے ایجنٹ کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے ، لیکن عدالتیں ان کا ایسا خیرمقدم کررہی ہیں، جیسے وہ ان کے داماد ہوں ۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: