بیروت۔ شام میں شہریوں کے لئے محفوظ علاقے بنانے کے سلسلے میں روس کی قیادت والی اتحادی افواج سے معاہدے کے فورا بعد ہی شمال مغربی صوبہ ہمہ کی سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج بتایا کہ ہمہ کے آس پاس کے علاقے میں اور باغیوں کے قبضے والے دیہات میں دونوں دھڑوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔
اس سے پہلے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے جمعہ کو کہا تھا کہ یہ معاہدہ آدھی رات سے نافذ ہو جائے گا جس کے تحت محفو ظ علاقوں میں صوبہ ادلب ، صوبہ ہما ، حلب اور لاتکیہ کے ضلع شامل ہیں۔ اس سے پہلے ایران اور ترکی نے جمعرات کو شام میں محفوظ علاقے بنانے پر اتفاق کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔