ہوم » نیوز » عالمی منظر

،مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اورشہریوں میں جھڑپیں، ایک فلسطینی شہری ہلاک، 3 زخمی

ایک فلسطینی شہری ہلاک، 3 زخمی، فلسطین کے وزیرصحت کابیان

  • Share this:
،مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اورشہریوں میں جھڑپیں، ایک فلسطینی شہری ہلاک، 3 زخمی
ایک فلسطینی شہری ہلاک، 3 زخمی، فلسطین کے وزیرصحت کابیان

فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے بعد مغربی کنارے اور رملہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج اورفلسطینی شہریوں کے درمیان مغربی کنارے پرہوئی جھڑپوں میں ایک شہری ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے۔ وہ قالندیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اپنے خاندان کے ساتھ زندگی بسرکررہا تھا۔


مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں ایک مکانات میں داخل ہوکرتلاشی مہم شروع کی تھی۔ اسرائیلی فوج پتھراؤ کی واردات میں ملوث نوجوانوں کی نشاندہی کرناچاہتی تھی۔


مہلوک کی غم زدہ والدہ ۔۔ (تصویر:رائٹرز)۔
مہلوک کی غم زدہ والدہ ۔۔ (تصویر:رائٹرز)۔


وہیں دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوب۔مغربی شہر رملہ میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پرپتھراؤ کیا۔ فلسطینی شہریوں نے پندرہ دن پہلے ایک اسرائیلی فوجی پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

 
First published: Apr 02, 2019 05:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading