ہوم » نیوز » عالمی منظر

کولمبیا میں بھیانک سڑک حادثہ میں 9 مسافروں کی موت

کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں ایک بڑے بس حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور بہت سے دوسرے افراد زخمی ہو گئے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر وکٹر ویلنسیا نے یہ اطلاع دی۔

  • Share this:
کولمبیا میں بھیانک سڑک حادثہ میں 9 مسافروں کی موت
علامتی تصویر

کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں ایک بڑے بس حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور بہت سے دوسرے افراد زخمی ہو گئے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر وکٹر ویلنسیا نے یہ اطلاع دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بس جمعہ کو پین-امریکہ ہائی وے سے پوپاين لا کروز جا رہی تھی کہ تب ہی راستہ میں پڑے کچھ پتھروں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر وکٹر نے کہا، "بس کے پلٹنے کی وجہ بہت سے لوگ گاڑی کے اندر پھنس گئے جبکہ زخمیوں کو پاس ہی کے شہروں کے اسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیاہے ‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی بنیادی وجہ کا فی الحال پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ بس کے بریک نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

First published: Jan 25, 2020 09:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading