دنیا کی بڑھتی آبادی کو دیکھتے ہوئے آبادی کنٹرول (Population Control) سے متعلق ایک بڑے قدم اٹھانا ہر ملک کے ضروری بتایا جا رہا ہے۔ آبادی کو قابو نہ کرپانے کی وجہ لوگوں کے اندر بیداری کی کمی اور کنڈوم کے استعمال کی لاعلمی بتائی جا رہی ہے۔ نیشنل ہیلتھ اسٹیٹسٹک کی ایک رپورٹ کے مطابق، سال 2011 سے 2015 تک میں 15 سے 44 سال تک کے مردوں میں صرف 33.7 فیصد ہی کنڈوم کا استعمال کرتے تھے۔ ایسے میں کنڈوم کو لے کر ابھی بھی لوگوں کے اندر بہت ہچکچاہٹ ہے۔ مگر کینیا کا ایک شخص لوگوں کے اندر سے کنڈوم سے متعلق شرم اور جھجھک (Kenya Man Awarness for Condoms) کو ختم کرنے کا کام کر رہا ہے۔
کینیا کے رہنے ولاے اسٹیلنی گارا (Stanley Ngara) ’کنگ‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ ایک ایسا کنگ جو اپنی ’پرجا‘ کو کنڈوم (Man gives free condoms to people) بانٹتے ہیں۔ اسٹینلی پورے افریقہ میں اکلوتے ایسے شخص ہیں، جو کنڈوم کنگ (Condom king of Kenya) کے نام سے مشہور ہیں۔ نائروبی کی گلیوں میں ٹہلتے ہوئے وہ ہر ضرورتمند شخص کو کنڈوم بانٹتے ہیں، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ سب کو کنڈوم کیوں بانٹتے ہیں؟

کینیا کے رہنے ولاے اسٹیلنی گارا ’کنگ‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ ایک ایسا کنگ جو اپنی ’پرجا‘ کو کنڈوم بانٹتے ہیں۔
افریقہ میں پھیلا رہے کنڈوم کے لئے بیداریاسٹینلی کا کہنا ہے کہ وہ افریقہ کے لوگوں کے درمیان کنڈوم کو لے کر بیداری پھیلانا چاہتے ہیں۔ افریقہ میں ہر سال لاکھوں لوگ ایچ آئی وی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے سبب کئی لوگوں کی موت بھی ہوجاتی ہے۔ اسٹینلی کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک حادثہ ہوا، جس کے بعد سے انہوں نے یہ کام نیک سمجھتے ہوئے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹس کی مانیں تو کافی سال پہلے ان کے ایک بے حد جگری دوست کی ایچ آئی وی کے ہی سبب موت ہوگئی تھی۔ تب سے وہ راجا کی طرح تیارہوتے ہیں اور لوگوں کو سڑک پر مفت میں کنڈوم بانٹتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔کنڈوم کےبارے میں آپ کومعلوم ہونی چاہئے یہ ضروری باتیں، آپ کی زندگی کے لئے ہیں بہت اہم
ہر روز اپنا پیشاب پیتی ہے خاتون، چہرے اور بالوں پر لگانے کے بھی بتائے بے شمار فائدے
عوام کو کرتے ہیں جنسی تعلقات کے لئے بیداراسٹینلی صرف کنڈوم بانٹنے کا کام ہی نہیں، لوگوں کو بیدار کرنے کا بھی کام کرتے ہیں۔ وہ کینیا کی ملن بستیوں میں لوگوں کو کنڈوم کے لئے بیدار کرتے ہیں، ساتھ ہی ایچ آئی وی بیماری کے بارے میں جانتے ہیں اور اسقاط حمل کی مشکلات کے بارے میں سمجھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو ان چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے بارے میں شرم کے سبب نہ ہی ان کے اساتذہ ان سے بات کرتے ہیں اور نہ ہی فیملی کے لوگ کچھ کہتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔