اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کون ہے تھائی لینڈ کا ’کنڈوٹ کنگ‘ جس کی تعریف میں بل گیٹس نے لکھی پوسٹ؟

    کنڈوم کنگ

    کنڈوم کنگ

    وہ تھائی لینڈ میں لاکھوں لوگوں کی زندگی بہتر بنا رہے ہیں۔ ان کی کوششوں کے سبب تھائی لینڈ میں ایڈس متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے

    • Share this:
      وہ تھائی لینڈ میں لاکھوں لوگوں کی زندگی بہتر بنا رہے ہیں۔ ان کی کوششوں کے سبب تھائی لینڈ میں ایڈس متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ وہ وہاں خاندانی منصوبہ بندی کو لے  بیداری لا رہے ہیں۔ تھائی لینڈ کے مچائی ویراویگھ کو ’مسٹر کانڈوم‘ یا کنڈوم کنگ کہتے ہیں۔ مچائی ویراویگھ تھائی لینڈ کے سوشل کارکن ہیں اور بل گیٹس نے سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی ہے۔
      مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس مچائی ویراویگھ کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا، ’’ ایک ایسا ملک، جہاں لوگ سیکس کے بارے میں بات تک نہیں کرتے۔ مچائی ویراویگھ اس ایشو کو سب کے سامنے لے آئے۔ مچائی نے تھائی لینڈ میں لاکھوں لوگوں کی زندگی بدلی ہے۔ اور تھائی لوگوں نے ان کوبھی اس طرح کے احترام سے بھی نوازا ہے، جو ان کی کوششوں کے برابر ہے۔
      واضح ہو جب وہاں کے لوگوں کو کنڈوم لینا ہوتا ہے، تو وہ اسے کنڈوم نہیں کہتے، وہ اسے اس شخص کے نام پر بلاتے ہیں، جس نے انہیں اس کے استعمال کی ضرورت کو سمجھایا ہے۔ وہ اسے مچائی کہتے ہیں‘۔ ان کے اس انسٹاگرام پوسٹ پر 74 ہزار سے زیادہ لائکس آچک ہیں۔

       


      First published: