Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    کانگو میں تشدد کے دوران 32 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق

    کانگو میں صدر جوزف كابیلا کی مخالفت میں گزشتہ دو دنوں کےدوران ہوئے مظاہروں کے دوران تشدد میں چار پولیس والوں سمیت 32 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated: Sep 22, 2016 01:16 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    کانگو میں تشدد کے دوران 32 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق
    فائل فوٹو

    کنشاسا۔  افریقی ملک کانگو میں صدر جوزف كابیلا کی مخالفت میں گزشتہ دو دنوں کےدوران ہوئے مظاہروں کے دوران تشدد میں چار پولیس والوں سمیت 32 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ پولیس ترجمان کرنل پیئرے موانا مپوٹونے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’ہم نے کنشاسا مظاہروں میں 32 مرنے والوں کو شمار کیا ہے جن میں 28 شہری شامل ہیں‘‘۔


    قابل ذکرہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے دعوی کیا تھا کہ مظاہرے کے دوران تشدد میں چھ پولیس والوں سمیت کم از کم 44 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ دوسری جانب ملک کی اپوزیشن اصلاحی فورس برائے اتحاد و یکجہتی کے سربراہ جوشیف اولونگا کوئے نے دعوی کیا کہ ان جھڑپوں میں 53 لوگ مارے گئے ہیں جبکہ مقامی کمیونسٹ حکام نے بتایا کہ اس جھڑپ کے دوران 25 مظاہرین کو گولی مار دی گئی ۔


    كابیلا 2001 میں اپنے والد کی موت کے بعد ان کی جگہ اقتدار میں آئے تھے۔ ملک کے آئین کے مطابق کوئی بھی شخص دو مرتبہ سے زیادہ صدر نہیں بن سکتا۔ مخالفین نے ان پر اقتدار میں برقرار رہنے کے لئے انتخابات موخر کرنے کا الزام لگایا ہے۔


    First published: Sep 22, 2016 01:16 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading