ایکسکلوزیو: سی بی آئی چیف کوگڈکری، سشما اورجیٹلی نہیں چاہتے تھے، وزیراعظم کو اتنی جلدی کیوں تھی؟ راہل گاندھی کا بڑا سوال

راہل گاندھی نے نیوز18 انڈیا سے خاص بات چیت میں کہا 'آپ مجھے بتائیے کہ سی بی آئی چیف کو دوبارہٹانے کی جلدی کیا تھی؟ کیا جلدی تھی کہ وزیراعظم ڈیڑھ بجے رات کولکھ رہے ہیں کہ ان کو جلدی ہٹاو'۔

Jan 13, 2019 09:25 PM IST | Updated on: Jan 13, 2019 09:28 PM IST
ایکسکلوزیو: سی بی آئی چیف کوگڈکری، سشما اورجیٹلی نہیں چاہتے تھے، وزیراعظم کو اتنی جلدی کیوں تھی؟ راہل گاندھی کا بڑا سوال

راہل گاندھی: فائل فوٹو

کانگریس پارٹی ایک بارپھرسی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما کے بچاومیں کھڑی ہوگئی ہے۔ اس معاملے کو لےکرپارٹی کے صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پرطنزکیا ہے۔ راہل گاندھی نے نیوز18 انڈیا سے خاص بات چیت میں کہا "آپ مجھے بتائیے کہ سی بی آئی چیف کو دوبارہٹانے کی جلدی کیا تھی"؟

انہوں نے کہا "کیا جلدی تھی کہ ایک بارڈیڑھ بجے رات کو وزیراعظم لکھ رہے ہیں کہ ان کو جلدی ہٹاو۔ پھرسپریم کورٹ کہتا ہے کہ ان کو واپس لاو۔ اس کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر وزیراعظم کہتے ہیں کہ سی بی آئی چیف کوپھرسے نکالو، اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے"؟

Loading...

کانگریس صدرنے اس کے ساتھ ہی کہا "حکومت میں کوئی اورنہیں کہتا کہ سی بی آئی چیف کو ہٹاو، گڈکری جی، سشما جی، ارون جیٹلی جی نہیں کہتے، صرف نریندرمودی جی کہہ رہے ہیں کہ بھیا اس کو ہٹاو"۔

انہوں نے کہا "پورا ملک جانتا ہے کہ سی بی آئی کے چیف رافیل پرجانچ کرنے جارہے تھے، ان پردباوڈالا جارہا تھا، جب انہوں نے انکوائری کا کام شروع کیا تونریندرمودی نے ان کو ہٹادیا۔ اب کیوں ہٹایا اس کا جواب راہل گاندھی نہیں دے سکتا۔ اس کا جواب تونریندرمودی کودینا ہوگا"۔

راہل گاندھی نے کہا "بات واضح ہے، ایچ اے ایل ہوائی جہاز بنانا جانتی ہے۔ 70 سال سے جہازبنارہی ہے۔ انل امبانی ہوائی جہازبنانا نہیں جانتے ہیں۔ معلوم نہیں انہیں 30 ہزارکروڑ کا کنٹریکٹ وزیراعظم مودی نے کیسے تھما دیا"؟ انہوں نے کہا "وزیراعظم میرٹ کی بات کرتے ہیں، نامدارکی بات کرتے ہیں۔ آپ بتائیےانل امبانی میں کیا میرٹ ہے؟ ہوائی جہازبنانے میں کیا جانتے ہیں وہ؟ ایچ اے ایل کوکیوں نہیں دیا"؟

انہوں نے کہا کہ "ہندوستان کی معیشت کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں، کسی بھی چھوٹے دوکاندارسے آپ پوچھئے، ازآف ڈوئنگ بزنس کی بات کیجئے، مطلب مذاق بنارکھا ہے، کسی دوکاندارسے پوچھئے وہ ہاتھ جوڑ کرکہتا ہے کہ پہلے نریندرمودی کو ہٹاو، یہی ہندوستان کی سچائی ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:  ایکسکلوزیو: ہمارے ملک کی بنیاد اتنی کمزورنہیں کہ بیانات سے شبیہ خراب ہوجائے: راہل گاندھی

Loading...