عمران خان کے متنازعہ وزیر نے دیا ایسا آئیڈیا، ہر کوئی کررہا ہے تعریف
پاکستان میں اسلام آباد پولیس جلد ہی اپنی یونیفارم پرایک خاص طرح کا کیمرہ لگانے جارہی ہے۔ اس کیمرے سےانکاؤنٹرسے لےکرمظاہرین کے ساتھ پولیس کے برتاؤ کوکیمرے میں قیدکیا جاسکے گا۔ یہ آئیڈیا کسی اور کا نہیں بلکہ فواد حسین چودھری کا ہی تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 17, 2019 07:53 AM IST

عمران خان کے متنازعہ وزیر فواد حسین چودھری نے دیا بہترین آئیڈیا، فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان کے سائنس اور ٹکنا لوجی کے وزیر فواد حسین چودھری ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کے سبب سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ کشمیرسے لےکرچندریان اورپھر سیٹلائٹ سے انٹرنیٹ، ہرموضوع پروہ اپنی رائے رکھتے ہیں، لیکن ہرباروہ اپنی بے تکی باتوں کے سبب لوگوں کے نشانے پرآجاتے ہیں، لیکن اس بارعمران خان کے اس وزیرنے ایک ایسا آئیڈیا دیا کہ ہرکوئی ان کی تعریف کررہا ہے۔
کیا ہے ان کا آئیڈیا؟
پاکستان میں اسلام آباد پولیس جلد ہی اپنی یونیفارم پرایک خاص طرح کا کیمرہ لگانے جارہی ہے۔ اس کیمرے سے انکاؤنٹرسے لے کرمظاہرین کے ساتھ پولیس کے برتاؤ کوکیمرے میں قید کیا جاسکے گا۔ یہ آئیڈیا کسی اورکا نہیں بلکہ فواد حسین چودھری کا ہی تھا۔ انہوں نے ہی کچھ ماہ پہلے پولیس کی یونیفارم میں کیمرے لگانے کا حکم دیا تھا۔
فائدے ہی فائدے
کیسے آیا یہ آئیڈیا
ابھی فی الحال 20 کیمرے لگائے جائیں گے۔ بعد میں اسے سبھی پولیس اہلکاروں کو دے دیا جائے گا۔ اس طرح کے کیمرے گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہرہ کےدوران لگائے گئے تھے۔ وہیں دیکھنے کے بعد عمران خان کے متنازعہ وزیرفواد حسین چودھری کو خیال آیا، ان کے اس مشورے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔