ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر50 ہزار سے زیادہ

امریکہ میں کورونا سے متاثرین 8 لاکھ 70 ہزار 468 ہیں اور مرنے والے پچاس ہزار 31 ہیں۔ دنیا کےخوبصورت شہروں میں سے ایک امریکہ کے نیویارک میں کورونا وائرس سے دو لاکھ 63 ہزار 460 متاثرین ہیں، جہاں 20 ہزار 982 کی موت ہوچکی ہے۔

  • Share this:
امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر50 ہزار سے زیادہ
امریکہ میں کورونا سے متاثرین 8 لاکھ 70 ہزار 468 ہیں اور مرنے والے پچاس ہزار 31 ہیں۔ دنیا کےخوبصورت شہروں میں سے ایک امریکہ کے نیویارک میں کورونا وائرس سے دو لاکھ 63 ہزار 460 متاثرین ہیں، جہاں 20 ہزار 982 کی موت ہوچکی ہے۔

واشنگٹن: دنیا کا سپرپاورامریکہ عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) کے چیلنج کے سامنے بے دم ہوتا نظر آرہا ہے اور ملک میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر جمعہ کو 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی اور طبی تحقیقی مرکزکے اعدادوشمارکے مطابق دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 125 ہوگئی ہے اور اس میں 25 فیصد سے زیادہ کا تعلق امریکہ سے ہے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرین 8 لاکھ 70 ہزار 468 ہیں اور مرنے والے پچاس ہزار 31 ہیں۔ دنیا کےخوبصورت شہروں میں سے ایک امریکہ کے نیویارک میں کورونا وائرس سے دو لاکھ 63 ہزار 460 متاثرین ہیں، جہاں 20 ہزار 982 کی موت ہوچکی ہے۔ نیو جرسی میں ایک لاکھ 25 متاثرین ہیں اور وہاں پانچ ہزار 426 کی موت ہوچکی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل چین پر کورونا وائرس کے معاملے میں حملہ آور ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کورونا کو امریکہ کے اوپر حملہ تک بتا دیا۔ صرف ڈونالڈ ٹرمپ ہی نہیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی الزام لگایا ہے کہ چین کو کورونا وائرس کے بارے میں نومبر سے ہی معلوم تھا۔ اسی کے ساتھ ان الزامات کو ایک بار پھر تقویت ملی ہے کہ چین وائرس کی اطلاع دینے کو لے کر شفافیت نہیں اختیار کررہا ہے۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل چین پر کورونا وائرس کے معاملے میں حملہ آور ہیں۔ فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل چین پر کورونا وائرس کے معاملے میں حملہ آور ہیں۔ فائل فوٹو


امریکہ میں جہاں دنیا میں متاثر ہوئے لوگوں کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی ہے تو ساتھ ہی مرنے والوں کا اعدادوشمار بھی دنیا کا ایک تہائی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں امریکہ میں موت نے ایسا ننگا ناچ ناچاکہ ہر دن اوسطاً 2000 لوگوں کی جان جارہی ہے۔ موت اور متاثرین کے بڑھتے اعدادوشمار نے ثابت کردیا ہےکہ کورونا کے سامنے امریکہ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ حالانکہ اس کےلئے بس اتنی ہی راحت کی بات ہےکہ تقریباً 90 ہزار لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے جنگ جیت گئےبرطانوی وزیراعظم

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن جلد ہی وزیراعظم دفتر میں کام کاج سنبھالیں گے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ابھرنےکے بعد پی ایم جانسن آرام کر رہے تھے۔ برطانوی حکومت کے ذرائع کے مطابق پی ایم جانسن جلد ہی 10، ڈاوننگ اسٹریٹ وزیراعظم دفتر میں واپسی کریں گے۔ بورس 26 مارچ کو کورونا پازیٹیو پائےگئے تھے اور اپریل کی شروعات میں انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔ بورس جانسن کے بیمار رہنےکے دوران وزیر خارجہ ڈامینک راب ان کی ذمہ داری فی الحال سنبھال رہے ہیں۔
First published: Apr 25, 2020 12:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading