ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر، امریکہ میں ہلاکتیں 3 لاکھ سے متجاوز

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 70،000،538 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے 15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ، ہندوستان اور برازیل شامل ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 12, 2020 10:14 AM IST
  • Share this:
دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر، امریکہ میں ہلاکتیں 3 لاکھ سے متجاوز
دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر، امریکہ میں ہلاکتیں 3 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد افراد کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 70،000،538 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے 15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ، ہندوستان اور برازیل شامل ہیں۔


امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں 3 لاکھ سے زائد ہوگئیں۔ مہلک ترین اور جان لیوا وائرس سے بیمار ہونے والے لوگوں کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 800 سے زائد ہوچکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے شفا یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 93لاکھ 93 ہزار 500 ہوگئی ہے۔ نیو یارک میں آئندہ ہفتہ سے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ کرسمس پر شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خوشیاں غم میں بدل سکتی ہیں۔


امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں 3 لاکھ سے زائد ہوگئیں۔ مہلک ترین اور جان لیوا وائرس سے بیمار ہونے والے لوگوں کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 800 سے زائد ہوچکی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں 3 لاکھ سے زائد ہوگئیں۔ مہلک ترین اور جان لیوا وائرس سے بیمار ہونے والے لوگوں کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 800 سے زائد ہوچکی ہے۔


برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 180000 سے متجاوز

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے 646 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 180،411 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 53،030 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،834،829 ہوچکی ہے۔ وہیں 77،001 افراد کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 60.4 لاکھ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ 2020 کو کووڈ- 19 کو ایک عالمی وبا قرار دیا تھا۔ دنیا میں برازیل، امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 12, 2020 10:14 AM IST