ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے پہلے غیر ملکی کی موت

یہاں امریکی سفارت خانے کے مطابق چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس نے ایک 60 سالہ امریکی کی جان لے لی۔ متوفی وائرس کی زد میں آگیا تھا اور زیر علاج تھا۔کا شکار سفارت خانے نے اس بابت مزید فصیلات فراہم نہیں کیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 08, 2020 03:30 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے پہلے غیر ملکی کی موت
علامتی تصویر

بیجنگ : یہاں امریکی سفارت خانے کے مطابق چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس نے ایک 60 سالہ امریکی کی جان لے لی۔ متوفی وائرس کی زد میں آگیا تھا اور زیر علاج تھا۔کا شکار سفارت خانے نے اس بابت مزید فصیلات فراہم نہیں کیں۔ اس بیچ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 722 تک پہنچ گئی ۔ متوفیوں میں ساٹھ سالہ امریکی پہلا غیر ملکی تھا۔

اس بیچ ہانگ کانگ نے دنیا بھر کو چوکنا کردینے والی اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کے چین سے آنے والی پروازوں کوقرنطینہ میں رکھنے کا قدم اٹھا دیا ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے مزید 86 لوگوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔ کسی ایک دن میں اتنی اموات کی تعداد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

چینی قومی صحت کمیشن کے مطابق کل آدھی رات تک 31 صوبوں سے اموات کی جو اطلاعات ملی ہیں انہیں شامل کرنے پر ابتک کی اموات کی تعداد722 ہوچکی ہے۔ 2050لوگوں کو اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

First published: Feb 08, 2020 03:29 PM IST