ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہوشیار ! چین میں ٹھیک ہوئے لوگوں میں سے 10فیصد کو پھر سے ہوگیا کورونا وائرس ، مچی افراتفری

  • Share this:
ہوشیار ! چین میں ٹھیک ہوئے لوگوں میں سے 10فیصد کو پھر سے ہوگیا کورونا وائرس ، مچی افراتفری
تلنگانہ میں اب تک 321 افراد متاثر ہوئے ہیں اورسات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں 327 افراد متاثراوردو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

چین نے کورونا وائرس کے معاملات پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ۔ تاہم چین میں ہر دن اب بھی کورونا وائرس کے اوسطا 40 نئے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ 5000 سے زیادہ لوگوں کا اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے ۔ کورونا وائرس کا مرکز رہے ووہان شہر کے ڈاکٹرس نے ایک نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیک ہوئے مریضوں میں سے تقریبا 10 فیصد کو پھر سے وائرس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ تاہم یہ کیسے ہوا اس کا پتہ نہیں لگ پارہا ہے ۔


ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق ووہان کے سائنسدانوں اور ڈٓاکٹروں نے بتایا ہے کہ ابھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ ٹھیک ہوجانے کے بعد آخر ان لوگوں کو پھر سے کورونا وائرس کیسے ہوگیا ۔ ڈاکٹرس سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ صحتیاب ہوچکے لوگوں کے جسم میں تو کورونا کے خلاف انٹی باڈیز پیدا جانے چاہئے تھے ، ایسے میں امیون ہوگئے لوگوں کا پھر سے متاثر ہونا کافی پریشان کرنے والی بات ہے ۔


چین کی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ووہان کے تونگجی اسپتال کے ڈاکٹرس نے بتایا کہ یہی وہ اسپتال ہے ، جہاں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا اور اسی اسپتال میں کئی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں ، جہاں صحتیاب ہونے کے کچھ ہی دن بعد وہ شخص پھر سے انفکٹیڈ پایا گیا ۔ ڈاکٹرس کے مطابق ابھی اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے اور متاثرین کے کنبوں اور دوستوں کی چھین بین کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ صرف یہی نہیں ملک بھر میں مسلسل ایسے کیسز سامنے آرہے ہیں ، جن میں لوگ پھر سے متاثر ہوگئے ہیں ، لیکن یہ کیسے ہوئے اس کا پتہ نہیں لگ پارہا ہے ۔


تونگجی اسپتال کے صدر وانگ ویئی نے بتایا کہ ان کے اسپتال میں بھرتی ہوئے کورونا مریضوں میں سے پانچ سے دس فیصد لوگوں میں پھر سے کورونا کی علامتیں نظر آنے لگی ہیں ۔ علاوہ ازیں پیپلز ڈیلی کے ہیلتھ جرنل لائف ٹائمس نے بھی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ووہان میں ٹھیک ہوئے کورونا مریضوں میں سے پانچ سے دس فیصد تک دوبارہ متاثر پائے گئے ہیں ۔ اس رپورٹ میں ووہان میں رہنے والے ایک کنبہ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ، جہاں کنبہ کے تینوں اراکین کو ٹھیک ہونے کے کچھ ہی دن بعد پھر سے متاثر پایا گیا ۔
First published: Mar 27, 2020 03:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading