ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا کی یہ مشہور شخصیات بھی ہیں کورونا وائرس کی زد میں ، گھر میں ہوئیں قید

دنیا کی کئی مشہور شخصیتیں کورونا وائرس کی زد میں ہیں ، جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قید کرلیا ہے ۔

  • Share this:
دنیا کی یہ مشہور شخصیات بھی ہیں کورونا وائرس کی زد میں ، گھر میں ہوئیں قید
دنیا کی یہ مشہور شخصیات بھی ہیں کورونا وائرس کی زد میں ، گھر میں ہوئیں قید

اب کورونا وائرس چین سے باہر بھی کافی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ تقریبا 50 ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن ملے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سے دنیا بھر کی کئی مشہور ہستیاں بھی نہیں بچ پائی ہیں ۔ دنیا کی کئی مشہور شخصیتیں کورونا وائرس کی زد میں ہیں ، جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قید کرلیا ہے ۔ اس وائرس سے عام شہری ہی مشکل میں نہیں ہیں ، بلکہ کئی سلیبریٹیز بھی اس کی زد میں آگئے ہیں ۔


سب سے تازہ معاملہ کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوڈو کی اہلیہ صوفی گریجائز ٹوڈے کا ہے ۔ ٹوڈو کی اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کے دفتر سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان میں وائرس کی ہلکی علامتیں ہیں ۔ لیکن وہ خود کو صحیح محسوس کررہی ہیں ۔ وائرس کی جانکاری ہونے کے بعد ٹوڈو کی اہلیہ نے خود کو گھر میں بند کرلیا ہے ۔ وہ فی الحال آئسولیشن میں ہی رہیں گی ۔


ہالی ووڈ اسٹار بھی کورونا کی زد میں


ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہیکنس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت پایا گیا ہے ۔ ٹائم ہیکنس نے اس کی معلومات خود انسٹاگرام پر دی ۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ایلوس پریسلی فلم کی شوٹنگ کیلئے آسٹریلیا گئے تھے ۔ وہاں سے لوٹنے کے بعد انہیں تھکان محسوس ہونے لگی ۔ انہیں سردی اور بخار بھی ہوگیا ، جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان کا نتیجہ مثبت آیا ۔

برطانیہ کی وزیر صحت بھی کورونا وائرس کی شکار

برطانیہ کی وزیر صحت ندین ڈاریس کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ایک بیان جاری کرکے دو دن پہلے ہی انہوں نے اس کی اطلاع دی تھی ۔ ٹیسٹ مثبت آتے ہی وہ بھی آئسولیشن میں چلی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ احتیاط برتتے ہوئے انہوں نے دیگر لوگوں سے خود کو الگ کرلیا ہے ۔

ادھر برازیل میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر فیبیو واجین گارٹن کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔
First published: Mar 13, 2020 05:59 PM IST