ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس : 20 خواتین کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہے یہ بادشاہ ، باڈی گارڈ سے شادی کرکے سب کو کردیا تھا حیران

کچھ مہینے پہلے ہی اس بادشاہ نے چوتھی شادی کی تھی ۔ لیکن یہ جانکاری نہیں ملی ہے کہ ان کی چوتھی اہلیہ ان کے ساتھ ہوٹل میں ہیں یا نہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : 20 خواتین کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہے یہ بادشاہ ، باڈی گارڈ سے شادی کرکے سب کو کردیا تھا حیران
کورونا وائرس : 20 خواتین کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہے یہ بادشاہ

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی متاثر ممالک میں لاک ڈٓاون ہے ۔ یوروپی ملک جرمنی بھی کورونا سے متاثر ہے اور وہاں لاک ڈاون چل رہا ہے ۔ لوگ خود کو آئسولیٹ کئے ہوئے ہیں ، لیکن ان حالات میں جرمنی  سے ایک عجیب و غریب خبر سامنے آئی ہے ۔ اس وقت تھائی لینڈ کے بادشاہ بھی وہیں ہیں اور وہ بھی آئسولیشن میں چل رہے ہیں ، لیکن اکیلے نہیں بلکہ 20 خواتین کے ساتھ ہیں !۔


ڈیلی میل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی جرمنی کے ایک ہوٹل میں بادشاہ واجیلرالانگ کورن ہیں ، جنہیں وہاں رام ( دسویں ) کے نام سے بھی جانا تا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے فائیو اسٹار ہوٹل کے سبھی کمرے بک کرا رکھے ہیں ۔ ہوٹل کے سبھی کمرے بک کرانے کیلئے انہوں نے مقامی انتظامیہ کی اجازت لی ہے ۔


غور طلب ہے کہ ابھی کچھ مہینے پہلے ہی انہوں نے چوتھی شادی کی تھی ۔ لیکن یہ جانکاری نہیں ملی ہے کہ ان کی چوتھی اہلیہ ان کے ساتھ ہوٹل میں ہیں یا نہیں ۔ مانا جاتا ہے کہ تھائی لینڈ کے بادشاہ جرمنی کو اپنا دوسرا گھر مانتے ہیں ۔ اپنا کافی وقت وہ یہاں گزارتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ فروری ماہ سے وہ جرمنی میں ہی ہیں اور اپنے ملک میں نہیں گئے ہیں ۔


رپورٹ کے مطابق اس وقت بادشاہ جرمنی کے ایک ہوٹل میں ہی ہیں اور ان کے ساتھ 20 خواتین ہیں ۔ حالانکہ اخبار نے کہا ہے کہ اس کے بارے میں زیادہ جانکاری اسی وقت مل پائے گی جب سیلف آئسولیشن کی مدت ختم ہوگی ۔



خیال رہے کہ بادشاہ واجیرالونگ کورن نے اپنے باڈی گارڈ  سے شادی کرکے سبھی کو حیران کردیا تھا ۔ کچھ ہی دنوں بعد بادشاہ کا راج تلک ہونا تھا ۔ شادی کے بعد ان کی باڈی گارڈ کو کوئن کا درجہ مل گیا ۔ سال ۲۰۱۴ میں کنگ واجیرالونگ کورن نے سوتھیدا کو اپنے ذاتی سیکورٹی گارڈ کا ڈپٹی کمانڈر بنایا تھا ۔ اس سے پہلے وہ تھائی ائیرویز میں فلائٹ اٹینڈینٹ تھیں ۔ ان دونوں کے تعلقات کو لے کر غیر ملکی میڈیا میں کئی مرتبہ بحث بھی ہوئی تھی ۔ لیکن کبھی بھی بادشاہ نے آفیشیل طور پر سوتھیدا کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا تھا ۔
First published: Mar 30, 2020 07:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading