ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکام پاکستان کیلئے اب آئی ایم ایف نے بڑھایا ہاتھ ، دی اتنی بڑی امدادی رقم

پاکستان میں كورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7018 ہو گئی ہے اور صوبہ پنجاب كووڈ سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 17, 2020 06:02 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکام پاکستان کیلئے اب آئی ایم ایف نے بڑھایا ہاتھ ، دی اتنی بڑی امدادی رقم
پاکستان : عمران خان کی سابق اہلیہ کا سنسنی خیز انکشاف ، صدر علوی کو ہٹانے کی رچ رہے ہیں سازش وزیر اعظم

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا سے لڑنے کے لئے 1.4 ارب ڈالر کی امدادی رقم منظور کی ہے ۔ پرایک یس ریلیز میں جمعرات کو آئی ایم ایف نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ ( آر ایف آئی ) کے تحت پاکستان کے لئے كووڈ -19 سے لڑنے کے لئے ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کے لئے 1.4 ارب ڈالر کی رقم منظور کی گئی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے قہر کو جھیل رہے پاکستان کوطبی اور راحتی کام کو مضبوطی دینے کے لئے یہ امدادی رقم منظور کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وبا اور اس کے اقتصادی اثرات کو کم کرنا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا كووڈ 19 کا قہر گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ رہا اور اس دوران 631 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی جبکہ انفیکشن سے مزید 23 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 134 تک پہنچ گئی ۔


پاکستان کیلئے اگلے 15دن انتہائی خطرناک ، 26اپریل سے 9مئی تک کورونا اور مچائے گا تباہی ، جانئے کیوں


پاکستان میں كورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7018 ہو گئی ہے اور صوبہ پنجاب كووڈ سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3276 اور 35 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ ویسے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ اور خیبر پختونخوا میں 45-45 ہوئی ہیں ۔ یہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 2008 اور 993 ہے ۔ جمعہ کے روز آئے اعداد و شمار میں بلوچستان میں 305 افراد کوروناوائرس کی زد میں اور پانچ کی موت ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان میں 245 متاثرہ اور تین اموات ۔ دارالحکومت اسلام آباد میں 145 متاثر اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں 46 متاثر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

پاکستان کیلئے اگلے 15دن انتہائی خطرناک ، 26اپریل سے 10مئی تک کورونا اور مچائے گا تباہی ، جانئے کیوں

کورونا وائرس کا قہر : امریکہ میں موت کا تانڈو ، نیویارک میں لاشوں کا انبار ، کھودی جارہی ہیں اجتماعی قبریں ، تصاویر دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

خوفناک ! ایک ماہ کے بچہ کے ساتھ ماں کے 19 سالہ بوائے فرینڈ نے کی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش
First published: Apr 17, 2020 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading