ہوم » نیوز » عالمی منظر

Sputnik V انجیکشن لگانے والے تین دنوں تک نہیں کرپائیں گے سیکس ، حکومت نے وارننگ جاری کرکے لگائی پابندی

روس (Russia) میں کورونا ویکسینیشن (Corona Vaccination) کے بعد لوگوں پر تین دنوں تک سیکس کرنے پر پابندی (Sex Ban) لگادی گئی ہے ۔ یعنی اگر آپ نے ویکسین لگوائی ہے تو اگلے تین دنوں تک آپ کو اپنے پارٹنر سے دوری بناکر رکھنی پڑے گی ۔ یہ فیصلہ سرکار نے لوگوں میں اسٹریس کم کرنے کیلئے کیا ہے ۔

  • Share this:
Sputnik V انجیکشن لگانے والے تین دنوں تک نہیں کرپائیں گے سیکس ، حکومت نے وارننگ جاری کرکے لگائی پابندی
Sputnik V انجیکشن لگانے والے تین دنوں تک نہیں کرپائیں گے سیکس ، حکومت نے لگائی پابندی

کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کے کئی طاقتور ممالک تباہی کے مناظر دیکھ چکے ہیں ۔ امریکہ اور روس جیسے سپرپاور ملک بھی اس وبا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے نظر آئے ۔ لاشوں کے ڈھیر پر قبرستان بنتے ہوئے لوگوں نے دیکھا ۔ اب جب ویکسین بنائی جاچکی ہے ، تب یہ ممالک کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ہیں ۔ اب جلد سے جلد اپنے ملک میں سبھی کو ویکسین لگا کر اس وبا کو ہرانا ہی سب کا ہدف بن گیا ہے ۔ اس درمیان اب روس سے ویکسین کو لے کر ایک نیا حکم سامنے آیا ہے ۔


روس کی حکومت نے لوگوں پر سے ویکسین کے بعد فیزیکل اسٹریس کم کرنے کیلئے ایک حکم جاری کیا ہے ۔ اس کے تحت اب روس میں ویکسین لینے کے بعد لوگوں کو تین دنوں تک سیکس کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ویکسین کے بعد فیزیکل اسٹریس کی وجہ سے کہیں ویکسین کا اثر کم نہ ہوجائے ، اس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ روسی ہیلتھ آفیشیل نے اس حکم کو جاری کیا ہے ۔ روس نے سب سے پہلے اس وائرس کے ڈرگس کو رجسٹر کیا تھا ۔ اب اس کے اثر سے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کیلئے سیکس پر پابندی کا حکم سامنے آیا ہے ۔


ویکسینیشن شروع ہونے کے بعد گزشتہ کچھ ہفتوں میں واپس اس ملک میں اموات کی تعداد بڑھی ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹر ڈینس گریفر نے وارننگ دی ہے کہ ویکسین کے بعد سیکس کرنے سے اس کا اثر کم ہوجاتا ہے ۔ اس وجہ سے لوگوں کو کم سے کم تین دنوں تک سیکس نہیں کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں لوگوں سے ویکسین کے بعد شراب بھی نہیں پینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ روس نے سب سے پہلے اسپوتنک وی کو رجسٹریشن کروایا تھا ۔ اب گریفر کے اس حکم کے بعد نئی بحث شروع ہوگئی ہے ۔ کئی نے اس کو بے بنیاد بتایا ہے جبکہ وہیں کئی لوگ اس کو احتیاط کا حصہ بتارہے ہیں ۔


آپ کو بتادیں کہ ان دنوں روس کورونا کی تیسری لہر کی زد میں ہے ۔ یہاں حال ہی میں 25 ہزار سے زیادہ معاملات رجسٹر کئے گئے ۔ ساتھ ہی اموات کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ لوگوں سے ان باتوں پر توجہ دے کر کورونا کو روکنے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2021 06:18 PM IST